ETV Bharat / state

اپنی پارٹی تمام الیکشن اپنے بل بوتے پر لڑیں گی: الطاف بخاری - جموں و کشمیر ریزرویشن بل

اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ پارلیمانی چناو میں پارٹی کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور اپنی پارٹی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں جو بھی اپنی پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔Altaf Bukhari On Elections

الطاف بخاری
الطاف بخاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 11:00 PM IST

اپنی پارٹی تمام الیکشن اپنے بل بوتے پر لڑیں گی: الطاف بخاری

بانڈی پورہ: بانڈی پورہ کے نیو بس اسٹینڈ میں جمعرات کے روز جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق جلسے میں 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔یوں 2019 کے بعد بانڈی پورہ میں منعقد ہونے والا یہ اپنی نویت کا پہلا سیاسی جلسہ تھا،جس میں اتنی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جلسے میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینیئر رہنماوں نے شرکت کی۔ اپنی پارٹی کے ورکرز اور جلسے میں آئے ہوئے ہزاروں افراد نے ان لیڈران کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ان لیڈران میں پارٹی کے صدر الطاف بخاری، محمد دلاور میر، جنید عظیم متو، پارٹی کے نائب صدر اور سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ عثمان مجید ، امتیاز پرے اور دیگر کئی لیڈران شامل ہوئے۔

اپنے خطاب میں عثمان مجید نے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی تیاریوں کے لئے بہت کم وقت ملنے کے باوجود لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ دراصل لوگ سمجھ گئے ہیں کہ دہائیوں تک سرکار میں رہنے اور لوگوں کا بھاری منڈیٹ حاصل ہونے کے باوجود سابقہ پارٹیوں نے کس طرح کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا ہے جب نئی پارٹیوں اور لیڈران کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کی بنیاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور امن قائم کرنے کے لیے ہوئی ہے۔

وہیں اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر دلاور میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والے پارلیمانی چناؤ میں سید الطاف بخاری شمالی کشمیر سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الطاف بخاری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے ہمیشہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کی بات کی ہے۔ان کے مطابق پارٹی میں آئے روز لوگ شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی دونوں خطوں میں کافی مضبوط ہے۔

وہیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر لیڈران نے بھی کشمیر کی تعمیر وترقی اور سابقہ جماعتوں خصوصاً نیشنل کانفرنس کی سابقہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی جماعت روز اول سے کشمیریوں سے دھوکہ کرتی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران الطاف بخاری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اپنی پارٹی پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی چناؤ میں پارٹی کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور اپنی پارٹی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں جو بھی اپنی پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔جموں وکشمیر اسمبلی میں ریزرویشن بل لوک سبھا میں پاس ہونے کے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے این سی اراکین ممبر پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ ان بلوں کے احتجاج میں این سی کے اراکین پارلیمنٹ کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.