گوہاٹی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا کہ 'شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں، خاص طور پر ریل اور سڑک کے شعبے میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے، جو ایک خوشحال مستقبل کی طرف ایک قدم ہے۔ مرمو نے آسام حکومت کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں کہا مرکز شمال مشرق کی ترقی کو ترجیح دے رہا ہے۔ ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مقصد خطے کے جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ ساتھ اس کی صلاحیت کو بروئے کار لانا اور اسے جنوب مشرقی ایشیا سے جوڑنا ہے۔ Infrastructure Projects in North East
انہوں نے آسام کی اعلیٰ سیاحتی صلاحیت کا بھی ذکرہ کیا، جو قاضی رنگا اور مانس جیسے مقامات کو سمیٹے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے لیے ایک سازگار ایکو سسٹم تیار کر رہی ہے جس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔
آسام کے اپنے پہلے دورے پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریاست کی طرف سے جس طرح ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ہے انہیں کافی خوشی ہوئی ہے اور یہ ہمیشہ ان کی یاد میں شامل رہے گا۔ اپنی تقریر کے دوران محترمہ مرمو نے لچیت برفوکون، جیوتی پرساد اگروال، سنکر دیو اور مادھو دیو، بشنو رابھا، بھوپین ہزاریکا اور گوپی ناتھ بوردولوئی جیسی شخصیات کو بھی یاد کیا اور کہا کہ آسام کی ثقافتی ورثے نے ریاست کو ملک میں ایک خاص مقام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Agartala-Kolkata Expressمرمو نے اگرتلہ-کولکاتا-اگرتلہ اسپیشل ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
صدر کو ملک میں خواتین کی طاقت کای علامت قرار دیتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ ان کے ریاست کے دورے نے ریاست کے لوگوں کو متاثر اور حیران کر دیا ہے۔ گورنر جگدیش مکھی نے یہ بھی کہا کہ محترمہ مرمو ملک کے کروڑوں لوگوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ شہری استقبالیہ میں کئی معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔
یو این آئی