ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ جیل کے عہدیداروں نے 30قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا ہے۔ ان میں 16سزا یافتہ قیدی اور 14ریمانڈ میں دیے گئے قیدی شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے ہی یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ جیل کے عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ اس ماہ کی 27تاریخ کو یہ قیدی دوبارہ جیل میں آجائیں۔
یہ رہائی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب تمام گوشوں سے ہجوم کو کم کرنے کے مشورے دیے جارہے ہیں کیونکہ ہجوم کے نتیجہ میں کورونا وائرس کے ایک دوسرے سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔