بجبہاڑہ: ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے کارکنان کی جانب سے آج کنلوان میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے کارکن اور یوتھ لیڈر لطیف احمد کھانڈے نے کی۔ پروگرام میں نوجوانوں کی اچھی تعداد شریک ہوئی تھیں۔Democratic Azad Party Program In Bijbehara اس دوران ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے کارکنان کی جانب سے کئی معاملات زیر بحث لائے گئے، اور ان معاملات کو سنجیدگی سے لینے کے لیے گورنر انتظامیہ پر زور دیا گیا۔
کنلوان بجبہاڑہ میں ڈی اے پی کا پروگرام منعقد اس موقع پر لطیف احمد کھانڈے نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی گرؤنڈ لیول پر کام کرنے کے لیے اہل ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر جمہوریت اور قانون سب کے لئے یکساں ہے تو کچھ چنندہ قانون ساز کونسل کے اراکین کو رہائش گاہیں چھوڑنے کے لئے نوٹس کیوں بھیجی گئی۔ انہوں نے کہا یا تو سب کو اپنے رہائش گاہوں میں قیام کرنے کی اجازت دی جائے یا تو سب کو نکالا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ سردیوں کے ان ایام میں کئی مسائل سے جوج رہے ہیں۔ اس لئے گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ تمام چیزروں کا ازخود معائنہ کرئے۔
مزید پڑھیں: Ghulam Nabi Azad on Elections جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرکے سیاسی تذبذب کو ختم کیا جائے، آزاد