اننت ناگ: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقے میں قائم معروف زیارتگاہ سخی زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ وقف چیئرپرسین نے درگاہ انتظامیہ سے بات چیت کی اور وہاں جاری کام کاج کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ بی جے پی کے ضلع صدر سمیت دیگر کئی سیاسی رہنما اور وقف بورڈ سے وابستہ افسران بھی موجود تھے۔ Darakhshan Andrabi Visits Aishmuqam Shrine
اس دوران عوامی وفد نے اندرابی سے ملاقات کی اور درگاہ سے منسلک مسائل و مطالبات کو ان کے سامنے اجاگر کیا۔ اندرابی نے یقین دہانی کرائی کہ وقف بورڈ درگاہوں پر زائرین کے لیے ہر ضروری سہولت کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ ہے، تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے عیشمقام درگاہ پر جاری کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: Corruption Activities in Waqf Board Funds: وقف بورڈ کی رقم میں غبن کرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے گا