ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 دل کا دورہ پڑنے سے 2 یاتریوں کی موت

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 8:08 PM IST

اونچائی پر آکسیجن کی کم مقدار کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنا امرناتھ یاتریوں میں اموات کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔ امسال امرناتھ یاترا میں قدرتی طور پر مرنے والے یاتریوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔

two-amarnath-pilgrims-died-of-cardiac-arrest
ل کا دورہ پڑنے سے 2 یاتریوں کی موت

اننت ناگ: امرناتھ یاترا پر آئے راجستھان کے 2 یاتریوں کا دل کا دورہ پڑنے سے موت واقعہ ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رواں برس ابھی تک یاترا کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجستھان کے رہنے والے فتح لال مناریا اور مانگی لال جو امرناتھ یاترا کے لیے آئے تھے کی موت ہفتہ کے روز ہوئی ہے۔فتح لال کی موت امرناتھ گھپا کے قریب ہوئی ہے جبکہ مانگی لال نے بالتل بیس کیمپ میں دم توڑ دیا۔دونوں کی عمر تقریباً 60 برس بتائی جا رہی ہے۔بتایا جا رہا یے کہ یاتریوں کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ان دونوں اموات کے ساتھ ہی رواں برس قدرتی طور پر مرنے والے یاتریوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔

بلند ترین چوٹیوں پر آکسیجن کی کمی امرناتھ یاتریوں کی اموات کی عام وجہ ہے۔آکسیجن کی کمی کے سبب اکثر و بیشتر یاتری موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے لئے آکسیجن و دیگر ضروری سہولیات میسر رکھی گئیں ہیں ،جس دوران فوری طور پر آکسیجن کو بروئے کار لاکر یاتریوں کی جان کو بچایا جا رہا ہے ،تاہم بعض یاتری آکسیجن کی کمی کا شکار ہو کر اچانک فوت ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 تین لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گھپا کا درشن کیا

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک، 3 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے شیو لنگ کا درشن کیا۔واضح رہے کہ 62 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز یکم جولائی کو ضلع اننت ناگ کے پہلگام اور گاندربل ضلع کے بالتال کے جڑواں راستوں سے ہوا۔ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.