سیاحوں کو فراہم کی جا رہی خدمات اور سہولیات کو مزید تقویت دیتے ہوئے محکمہ سیاحت، کشمیر، نے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں پونی والا سروس کے لیے پری پیڈ کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ Tourism Department kashmir Inaugurated Prepaid Pony Service at Pahalgamسروس کا افتتاح سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ نے مختلف محکموں کے نمائندوں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں کیا۔ پری پیڈ کاؤنٹر سے سیاح پونی اسٹینڈ نمبر 1 سے مقررہ مقامات پر گھوڑے کی سواری کے لیے بکنگ کر سکتے ہیں۔
سکریٹری محکمہ سیاحت سرمد حفیظ نے مقامی اسٹیک ہولڈرز کو پونی سروس کے لیے پری پیڈ کاؤنٹر کے قیام میں پیش قدمی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’اس کاؤنٹر کے قیام سے دھوکہ دہی یا سیاحوں کو تکلیف کی شکایت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ ‘کشمیر کی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھنے اور سیاحوں کی خدمت کے حوالے سے انہوں نے مقامی باشندوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مقامی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اس طرح کے کاؤنٹر کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس سے سیاحوں اور زائرین کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے پاک پونی سواری کا موقع ملے گا۔‘
صفائی ستھرائی اور سیاحتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے محکمہ سیاحت کے سکریٹری نے کہا کہ ٹورازم ڈپارٹمنٹ مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول ایکو کلب کے نوجوانوں، پونی والاز، ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان سمیت دیگر سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ Prepaid Pony Service Started in Pahalgam انہوں نے پہلگام کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماحولیات کے تئیں ہوشیار رہیں اور سیاحتی مقام کو آلودہ ہونے سے بچانے میں حکام کا تعاون کریں۔
مزید پڑھیں: Pahalgam Tourism : پہلگام میں سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ بحال
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورازم ڈپارٹمنٹ جلد ہی کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر بھی پری پیڈ پونی سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ Prepaid Pony Service in Pahalgamدریں اثناء پہلگام میں پری پیڈ پونی والا سروس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسرت ہاشم، ضلع انتظامیہ، محکمہ سیاحت، لوکل باڈیز کے سینئر افسران کے علاوہ مقامی سیاحت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔