ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: سڑک حادثے میں خاتون ہلاک - ضلع اننت ناگ

جنوبی کشمیر کے کاٹھسو، بجبہاڑہ میں ایک المناک حادثہ میں سری گفوارہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

بجبہاڑہ: سڑک حادثے میں خاتون ہلاک
بجبہاڑہ: سڑک حادثے میں خاتون ہلاک
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 4:13 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ، سری گفوارہ علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک مقامی خاتوں کے سڑک حادثے میں فوت ہونے کی خبر موصول ہوئی۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کاٹھسو، بجبہاڑہ میں پیدل چل رہی ایک خاتون کو تیز رفتار گاڑی نے زور دار ٹکر مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا۔

زخمی خاتون کو نازک حالت میں علاج و معالجے کے لئے ایس ڈی ایچ اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

فوت ہونے والی خاتون کی شناخت ویدے، سری گفوارہ کی زینہ بیگم زوجہ عبدالاحد کھانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔

کشمیر میں سڑک حادثوں کے دوران روزانہ ہلاکتیں واقع ہوتی ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ حکام سڑک حادثوں کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات نہیں اٹھارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.