مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کی سیاسی جماعت پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے نو منتخب ترجمان ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید ایک قد آور اور نرم دل امن پسند سیاست دان تھے ، انہوں نے اپنے سیاسی کیرئر میں ہمیشہ پر امن طریقہ سے مسلہ کشمیر کو حل کرنے بات کی یے، جس کے لئے انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کافی کوششیں بھی کی ہے۔Discussed various issues with PDP spokesperson Advocate Syed Iqbal Tahir
انہوں نے مزید کہا کہ مفتی محمد سعید کہتے تھے کہ امن کے قیام کے بغیر ترقی ناممکن ہے ،اسلئے انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل اور جموں کشمیر میں امن قائم کرنے کے لئے رشتوں کو استوار کرنے کی کوششیں کی ہیں ،مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں تینوں فریقوں کے درمیان ڈائیلاگ کی پہل کی ہے ، امن قائم کرنے کے لئے پاکستان اور ہندوستان کے بیچ راستے کھول دئے، لہذا پی ڈی پی آج بھی ان کے نقش قدم پر برقرار ہے ۔۔پرامن طریقہ سے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا پارٹی کا منشور ہے، تاکہ یہاں پر جاری خون خرابہ بند ہو،یہی منشور مرحوم مفتی محمد سعید کا تھا ،جسے پارٹی کو آگے بڑھا رہی ہے۔۔
ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے آرٹیکل 370 کو غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا، پارٹی خصوصی حیثیت کو واپس لانے کے لئے جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ہم آہنگی یکجہتی اور بھائی چارہ کو قائم کرنے کی ایک مفید پہل ہے، لہذا یاترا جموں کشمیر میں وارد ہونے کے بعد پی ڈی پی کی جانب سے یاترا کی حمایت اور شمولیت متوقع ہے ۔
مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti Hits BJP اضافی فوج لانے اور لوگوں کو اسلحہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، محبوبہ مفتی