اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں میں درجن سے زائد رہائشی مکانات اور10 دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے مطابق قصبہ اننت ناگ کی گنجان بستی والے علاقہ ڈانگر پورہ میں درمیانی شب ایک گھر سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوراً ہی قریبی رہائشی مکانات اور دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ Fire in Anantnag, Several Structures Gutted
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے عملہ نے بتایا کہ آتشزدگی کے دوران دس کے قریب گیس سلینڈرز دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئے جس سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کے بعد بستی میں موجود کم از کم 200 گھروں کو آگ سے بچا لیا گیا۔
فائر ٹینڈرز کا کہنا ہے کہ ’’آگ صبح قریب 3بجے نمودار ہوئی۔ فائر سروس اسٹیشن اس علاقے سے صرف نصف کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اس لیے ہم نے فوری طور پر متعدد فائر ٹینڈرز کو مزید عملہ سمیت روانہ کیا جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ آگ کی واردات میں 13 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ان میں سے کم از کم 10 دکانوں سمیت کئی مکانات مکمل طور خاکستر ہو گئے۔
مزید پڑھیں: Fire In Anantnag Kapran کپرن اننت ناگ میں ہولناک آتشزدگی، کئی رہاشی مکان خاکستر
آپریشن کے دوران فائر سروسز عملہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔