ETV Bharat / state

Septage Treatment Plant In Anantnag: اننت ناگ کا سپٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ کافی سود مند ثابت

محکمہ اربن لوکل باڈیز نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کت ارنہال میں ایک سپٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا ہے۔ اس پلانٹ کے نصب کرنے سے نہ صرف ماحول صاف ستھرا ہو رہا بلکہ گندے مواد سے کھاد تیار کی جاتی ہے جو کسانوں کو فراہم کی جاتی ہے۔Septage Treatment Plant In Anantnag

اننت ناگ کا سپٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ کافی سود مند ثابت
septage-treatment-plant-in-anantnag-proves-to-be-useful
author img

By

Published : May 6, 2022, 7:25 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ارنہال علاقہ میں محکمہ اربن لوکل باڈیز کی جانب سے قائم کیا گیا سپٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ صرف ماحول کو صاف و شفاف رکھنے میں کافی مددگار ہے بلکہ اس سے کسانوں کو بھی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ اس پلانٹ کے قائم ہونے سے قبل گندہ پانی اور ملبہ سے بھرے سکّر کو سڑک کنارے یا ندی نالے کے کنارے خالی کیا جاتا تھا جس سے نہ صرف بدبو پھیلتی تھی بلکہ یہ مختلف وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا سبب بھی بنتا تھا۔ Septage Treatment Plant In Anantnag

اننت ناگ کا سپٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ کافی سود مند ثابت

تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے سپٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کے بعد صاف و صفائی کو ممکن بنانے میں کافی مدد ملی بلکہ اس سے کسانوں کو بھی فائدہ حاصل ہوا، کیونکہ پلانٹ میں مشینریز کے ذریعہ گندے مواد سے کھاد تیار کی جاتی ہے جسے کسانوں میں مفت تقسیم کی جاتی ہے۔

پلانٹ کے آپریٹر صدام حسین ڈار کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلانٹ چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے، پلانٹ میں ایک ٹیسٹنگ لیب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ میں گندے مواد سے الگ کیے گئے پانی کی باضابطہ طور ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد اس پانی کو ضائع کیا جاتا ہے اور دوسری جانب پروسیسنگ کے ذریعہ کھاد تیار کی جاتی ہے، جو بعد میں کسانوں کو فراہم کی جاتی ہے۔

اس پلانٹ میں نہ صرف ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں بلکہ کولگام ضلع سے بھی روزانہ سینکڑوں گیلن گندہ مواد لایا جاتا ہے اور اس کی پروسیسنگ کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.