ETV Bharat / state

Self Proclaimed Leader Arrested اننت میں بی جے پی کا خود ساختہ لیڈر گرفتار

اننت ناگ پولیس نے خود ساختہ بی جے پی لیڈر کو گرفتار کیا ہے۔ عمران شیخ نامی سیاسی لیڈر پر ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور لوگوں سے پیسے وصولنے کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ خود ساختہ لیڈر خود کو دیویانگ مورچہ کا یو ٹی صدر بتا رہا تھا۔Self Proclaimed Leader Arrested

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 5, 2022, 9:10 PM IST

اننت ناگ: اننت ناگ پولیس نے شیچن دیالگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نام نہاد سیاسی لیڈر عمران شیخ کو ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور لوگوں سے پیسے وصولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔Self Proclaimed Leader Arrested

اننت میں بی جے پی کا خود ساختہ لیڈر گرفتار

تفصیلات کے مطابق عمران شیخ بطور سیاسی لیڈر کافی وقت سے سرگرم تھا اور سیاست کی آڑ میں لوگوں کو دھوکہ دینے اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے عمران کے خلاف صدر تھانہ اننت ناگ میں دو ایف آئی آر درج کئے ہیں اور اس کے علاوہ کشمیر کے مختلف تھانوں میں عمران کے خلاف مزید 4 ایف آئی آر درج ہیں۔ self proclaimed BJP leader arrested

Self proclaimed politician Imran Sheikh arrested in Anantnag

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران مذکورہ لڑکی کو امداد فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وہیں دوسری جانب مذکورہ سیاسی لیڈر لوگوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کا جھانسہ بھی دیتا رہا۔

مزید پڑھیں: Nadu sextortion case جنسی استحصال کے الزام میں خود ساختہ صحافی گرفتار

ادھر بی جے پی نے عمران شیخ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے بی جے پی ضلع صدر سعید وجاہت نے کہا کہ عمران شیخ کا پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے عوام سے ایسے عناصر سے خبردار رہنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.