ETV Bharat / state

Scooties Distributed Among Apecially Abled : اننت ناگ میں 28 مستحق افراد میں اسکوٹیز تقسیم - جسمانی طور معذور افراد میں اسکوٹیز تقسیم

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں حکومت کی جانب سے اسکوٹیز فراہم کیے جانے پر جسمانی طور معذور افراد نے انتظامیہ خاص کر محکمہ سوشل ویلفیئر کی سائش کی۔

اننت ناگ میں 28 مستحق افراد میں اسکوٹیز تقسیم کی گئیں

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 3:50 PM IST

اننت ناگ میں 28 مستحق افراد میں اسکوٹیز تقسیم کی گئیں

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں جسمانی طور معذور افراد میں اسکوٹیز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین محمد یوسف گورسی، محکمہ سوشل ویلفئر کے ضلع افسر مظفر احمد کے علاوہ کئی دیگر ملازمین موجود رہے۔ اس موقع پر 28 مستحق افراد میں اسکوٹیز تقسیم کی گئیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین محمد یوسف گورسی نے کہا کہ ’’سرکار، جسمانی طور معذور افراد کے حقوق کی بازیابی اور ان کو سماج میں برابری کا حق دینے کے لیے سنجیدہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سرکار کی جانب سے مستحق افراد کے لئے فلاحی اسکیمیں متعارف کی گئیں ہیں، جن سے وہ مستفید ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت دو درجن سے زائد مستحقین میں اسکوٹیز تقسیم کی گئیں۔

محکمہ سوشل ویلفئر کے ضلع افسر مظفر احمد نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں تک یہ اسکیم بند تھی تاہم خوش قسمتی سے رواں برس جون کے آخر میں اسکیم دوبارہ شروع ہوئی جس دوران ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور معذور 155 افراد کے لئے اسکوٹیز کو منظوری ملی اور اُن میں سے آج 28 مستحقین کو اسکوٹیز فراہم کی گئیں۔ وہیں اسی طرح مرحلہ وار طریقہ سے دیگر افراد میں بھی اسکوٹیز تقسیم کی جائیں گیں۔ انہوں نے اُن مستحقین سے ایسی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی جو اس سلسلہ میں ابھی باخبر نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: Scotty Distributed Among Specially Abled: بارہمولہ میں جسمانی طور معذور افراد میں اسکوٹی تقسیم کی گئی

وہیں، اسکوٹیز حاصل کرنے والے معذور افراد نے سرکار، خاص کر محکمہ سوشل ویلفئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکوٹی ان کی روز مرہ کی زندگی میں ایک نئی تبدیلی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحت مند افراد کی طرح ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے جا سکتے ہیں جس سے انہیں نہ صرف جسمانی بلکہ دماغی طور بھی سکون و راحت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.