ETV Bharat / state

River Brengi In Kokernag: دریائے برنگی تباہی کے دہانے پر، حکام خاموش؟ - شیخ نورالدین نورانی(رح)نے برنگ کے نام سے نوازا

کوکرناگKokernag کو برنگ کے نام سے اس لئے جانا جاتا ہے کیونکہ یہاں سے صدیوں پُرانا ایک دریا بہتا ہے، جسے شیخ نورالدین نورانی(رح) Sheikh Noor-ud-Din Noorani نے برنگ کے نام سے نوازا River Brengi In Kokernag ہے. ایک زمانہ تھا جب اس دریا کا پانی یہاں کے لوگ اپنی روز مرہ کی زندگی میں خوب استعمال میں لایا کرتے تھے لیکن اب دریائے برنگی محض اب ایک کوڑے دان میں تبدیل ہوگئی ہے۔

دریائے برنگی تباہی کے دہانے پر، حکام خاموش؟

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 12:38 PM IST

قدرتی خوبصورتی کے معاملے میں وادیٔ کشمیر Kashmir Valley کو پوری دنیا میں اپنا ایک الگ اور منفرد مقام حاصل ہے، وادی کی قدرتی خوبصورتی کو دوبالا، منفرد اور جاذب نظر بنانے میں یہاں کی آب و ہوا، سرسبز جنگلات، پہاڑوں سے پگھلنے والے گلیشیئر Glaciers of Sinthan in Anantnag District جو سالہا سال ندی نالوں، جھیلوں اور جھرنوں کی مانند اختیار کرلیتے ہیں، وادی کی قدرتی خوبصورتی میں چار چاند لگانے میں یہاں کے ندی نالے، خوبصورت جھرنے صدیوں سے اپنا کلیدی رول نبھانے میں مصروف عمل ہیں، ان ہی سب چیزوں کی بدولت وادی گل پوش کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر کے سیاح Tourists In Kashmir سالہا سال یہاں وارد ہوتے ہیں۔

دریائے برنگی تباہی کے دہانے پر، حکام خاموش؟

ایک زمانہ تھا جب ان ہی ندی نالوں کا پانی یہاں کے لوگ اپنی روز مرہ کی زندگی میں خوب استعمال میں لایا کرتے تھے، جب کہ ہزاروں کنال اراضی بھی ان ہی ندی نالوں پر منحصر تھی، لیکن اب زمانے کی تیز رفتاری میں یہی ندیاں اور دریا اپنی آپ بیتی بیان کر رہے ہیں، کیونکہ دور جدید میں اب اگرچہ انسان نے جہاں ایک جانب کافی ترقی کی ہے وہیں دوسری جانب کشمیر کی یہ میراث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، وقت کی تیز رفتاری نے قدرتی احساسات کا وجود ہی مٹا کر رکھ دیا ہے۔

شہرہ آفاق کوکرناگ جسے بزرگ Breng اور ولی کامل شیخ نورالدین نورانی(رح) Sheikh Noor-ud-Din Noorani نے برنگ نام کے خطاب سے نوازا ہے، انہوں نے اپنے الفاظ میں کہا ہے کہ (برنگ چُھ سنسُن پرنگ) یعنی برنگ سونے کا تاج ہے، کوکرناگ کو برنگ کے نام سے اس لئے جانا جاتا ہے کیونکہ یہاں سے صدیوں پُرانا ایک دریا بہتا ہے، جسے شیخ نے برنگ کے نام سے نوازا ہے، ایک دور تھا جب اسی دریا کے ارد گرد رہنے والے ہزاروں افراد اسی پانی سے اپنی پیاس بجھاتے تھے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آبادی میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوگیا، جس کے باعث آلودگی میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور دھیرے دھیرے قدرت کی عطا کردہ یہ نعمت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Kashmir Tourism: سیاحت کو فروغ دینے کے لئے محکمہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں

جب کہ اسی دریائے برنگی میں ہزاروں کی تعداد میں ٹراوٹ مچھلیاں پائی جاتی تھی، جن کے شوقین نہ صرف وادی میں بلکہ ملک کے الگ الگ حصوں سے سیاح اپنا شوق پورا کرنے کے لئے کوکرناگ وارد ہوتے تھے، لیکن اب حالات بالکل اس کے برعکس پائے جاتے ہیں، کیونکہ اب دریائے برنگی محض اب ایک کوڑے دان میں تبدیل ہوگئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب کوکرناگ سے بہنے والے دریائے برنگی کا مختلف علاقوں میں جائزہ لیا جن میں لارنو، کوکرناگ اور ساگم سر فہرست ہے تو حالات حکومت کے اُن تمام دعوؤں کی پول کھول دیتے ہیں جو دعوے کاغذات تک ہی محدود ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ دریائے برنگی کو تحفظ فراہم نہ کرنے میں جتنی ذمہ دار حکومت ہے، اُس سے کئی گنا مذکورہ دریا کو آلودہ کرنے میں مقامی لوگوں کا بھی خاصا رول رہا ہے، کیونکہ دریائے برنگی کے کناروں پر رہائش پذیر لوگ ہی مذکورہ دریا کو آلودہ کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، رہائشی علاقوں سے نکلنے والی گندگی مقامی لوگ اسی دریا کے کناروں پر جمع کرتے ہیں، جس سے نہ صرف برنگی کی شان رفت کافی متاثر ہوتی ہے بلکہ دریا میں پنپنے والی ٹراوٹ مچھلیاں بھی ناپید ہوچکی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ انہیں کوڑا کرکٹ کے لئے مناسب جگہ واگزار کرتے تو لوگ بھی دریائے برنگی کے بجائے اُسی جگہ پر کوڑا ڈالتے جس سے دریا کی خوبصورتی بھی بحال رہتی، لیکن ان چیزوں کو عملانے میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی عدم توجہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، نتیجتاً وادیٔ کشمیر کی یہ شان کہلانے والے اب نایاب ہونے کے دہانے پر ہیں، جس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اب لوگوں کو ہی بیدار ہونے کی ضرورت ہے، تاکہ پھر سے یہاں کے لوگ اسی پانی کو اپنے لئے استعمال میں لاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ویری ناگ باغ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ معاملہ محکمۂ دیہی ترقی کے بلاک ڈیولپمینٹ آفیسر لارنو طارق احمد Block Development Officer Larno Tariq Ahmed کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے پہلے ہی سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت دیہی علاقوں میں اُس مشن کو عملانے میں محکمہ دیہی ترقی تن دیہی سے کام کر رہا ہے، انہوں نمائندے کو یقین دلایا کہ وہ لوگوں کو گندگی جمع کرنے کے لئے معقول جگہ فراہم کریں گے، تاکہ دریا اس گندگی سے محفوظ رہے، انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں میں بھی بیداری کیمپ کو منعقد کریں گے، جس کے ذریعے لوگوں کو جانکاری فراہم کی جائے گی، بی ڈی او نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ و صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، تاکہ دریائے برنگی River Brenghi In Kokernagگندگی سے صاف اور محفوظ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.