اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر، اننت ناگ، کی ہدایت پر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ’’سروس ڈیلیوری کیمپس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کے تمام پٹوار حلقوں میں 15 روزہ سروس ڈیلیوری اور شکایات کے ازالے کے لئے کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے برینگ اور کوکرناگ علاقوں میں آئی سی ڈی ایس محکمہ کے، پی او سندیپ سنگھ بالی نے سروس ڈیلیوری کیمپ کی صدارت کی۔ اس تقریب میں ایس ڈی ایم کوکرناگ، تحصیلدار کوکرناگ اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے عوام کے مطالبات کو بغور سُنا اور بروقت شکایات کے ازالے کی ہدایات جاری کیں۔ مختلف زیر التواء میوٹیشنز کو بھی موقع پر ہی مکمل کیا گیا۔
ایس ڈی ایم کوکرناگ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جاری سروس ڈیلیوری اور شکایات کے ازالے کے لئے منعقد کیے جا رہے کیمپ میں شرکت کریں اور مناسب تغیرات کے ذریعے اپنے اراضی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمپوں کے دوران شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور لوگوں کو اپنی شکایات اور دستاویز سے جڑے معاملات کے حل کو یقینی بنانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: Awareness Camp In Anantnag ٹاؤن ہال اننت ناگ میں بیداری اور رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد
ضلع بھر میں لگائے گئے سروس ڈیلیوری اور شکایات کے ازالے کے کیمپوں میں 300 سے زائد وراثتی تبدیلیاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ 700 سرٹیفکیٹس کے اجراء کو بھی آن لائن حل کیا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خصوصی مہم کے دوران شکایات کا ازالہ اور ایف آر اے کیسز کی کارروائی اور جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔