پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ، Dr Tariq Qureshi, Principal GMC Anantnagڈاکٹر طارق قریشی نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی کورونا وائرس کی پھیلائو کو روکنے، ایمرجنسی کے دوران طبی امداد پہنچانے کے علاوہ دیگر تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس حوالے سے باضاباطہ طور پر ایک مشاورتی کمیٹی کو بھی تشکیل دیا گیا۔
طارق قریشی Dr Tariq Qureshi, Principal GMC Anantnagکے مطابق ’’اگر چہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا وائرس ختم ہو چکا ہے اور ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چھوڑ دیں، بلکہ ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل Principal GMC Anantnag on Corona SOPsکرنی چاہئے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’عالمی وبا کورونا وائرس کہیں گیا نہیں بلکہ کبھی ڈیلٹا وائرس تو کبھی اومکرون - کی شکل و ہیئت میں سامنے آتا ہے۔‘‘
ڈاکٹر قریشی کے مطابق ’’کورونا وائرس کی تیسری لہر کورونا کی دوسری لہر کے مقابلے میں کہیں زیادہ بھیانک اور تباہ کن ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: MBBS Student Covid Positive in Rajouri: جی ایم سی راجوری میں اٹھارہ طلبہ کورونا پازیٹو
’’ایسے میں عوام پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معمولاتِ زندگی رواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہیں Principal GMC Anantnag on Corona SOPsتاکہ تیسری لہر کے ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔‘‘