ETV Bharat / state

Anantnag Police on Yatra: یاترا میومنٹ کے دوران کسی بھی پریشانی کے دوران پولیس کو آگاہ کریں

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 10:24 PM IST

اننت ناگ پولیس نے مکینوں اور دکانداروں سے درخواست کی کہ اگرامرناتھ یاترا کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔ پولیس نے عوام سے گزارش کی وہ سوشل میڈیا پر افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ Anantnag Police on Amarnath Yatra Movement

police-urges-locals-shopkeepers-to-inform-them-about-any-inconvenience-amid-yatra
یاترا میومنٹ کے دوران کسی بھی پریشانی کے دوران پولیس کو آگاہ کریں، پولیس

اننت ناگ: پولیس نے ہفتہ کے روز دکانداروں سمیت مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ اننت ناگ ضلع میں جاری امرناتھ یاترا کے دوران انہیں درپیش کسی بھی پریشانی کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں۔ پولیس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی انتظامات لازمی ہیں اور سبھی کے مفاد میں ہیں۔Anantnag Police on Amarnath Yatra Movement

پولیس نے مکینوں اور دکانداروں سے درخواست کی کہ اگر اننت ناگ ضلع میں انہیں جاری امرناتھ یاترا کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔ پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
پولیس نے واضح کیا کہ کے پی روڈ سمیت اننت ناگ ضلع میں کہیں بھی دکانوں کو بند کرنے کا حکم نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کو گھنٹوں تک روکا نہیں جاتا ہے، جیسا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر دعویٰ کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق کچھ شرپسند یاترا گاڑیوں کی گزرنے کے دوران چند سیکنڈس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کرتے ہیںجس سے عام لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

پولیس نے کہا کہ یاترا کے لیے سکیورٹی کے انتظامات ضروری ہیں، جو مقامی رہائشیوں اور دکانداروں سمیت ہر کسی کے مفاد میں ہیں۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ 'شفقت 81' نام کے ایک ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، تاہم ہینڈلر نے اب اُس اکاؤنٹ کو ڈلیٹ کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کی ہےاور جلد ہی اس شرپسند کوبے نقاب کرکے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.