ضلع اننت ناگ کے لسر، کوکرناگ علاقے میں پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر PDD Daily Wager Electrocuted ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔
فوت ہونے والے شخص کی شناخت بوچھو کوکر ناگ کے رہنے والے 30 سالہ سہیل احمد بٹ ولد محمد رفیق کے طور پر ہوئی ہے۔
سہیل احمد محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے تھے اور لسر علاقے میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کے راست رابطے میں آنے سے ان کی موت PDD Daily Wager Electrocuted to Death واقع ہو گئی۔
مزید پڑھیں: ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے فوت ہوئے لائن مین کے اہل خانہ کا احتجاج
سہیل احمد کی میت ان کے آبائی علاقہ میں پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ سہیل کو پر نم آنکھوں سے آبائی مقبرے میں سپرد لحد کیا گیا۔