ETV Bharat / state

نالہ لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

کشمیر کے پہلگام سے بہنے والے نالہ لدر کا دلکش نظارہ دیکھ کر کبھی انسان کا دل پرسکون ہو جایاکرتا تھا، لیکن آج اس نالے کی حالت دیکھ کر صرف مایوسی ہاتھ لگتی ہے۔ شہرہ آفاق پہلگام سے بہنے والے نالہ لدر کا پانی ایک دور میں خاص اہمیت کا حامل تھا۔ کبھی اس خوبصورت نالے کی وجہ سے پہلگام کی زینت میں چار چاند لگ جاتے تھے، اسی نالہ لدر کو کچھ برس قبل ٹراوٹ بیٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا، لیکن دور حاضر میں نالہ لدر کو ڈمپنگ سائٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

نالہ لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل
نالہ لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل
author img

By

Published : Oct 31, 2021, 7:55 PM IST

ضلع اننت ناگ سے محض 6 کلو میٹر کی دوری پر واقع امیر پورہ نمبل میں صفائی ستھرائی کا شدید فقدان ہے۔ تقریباً دس ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل اس علاقہ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر نہ صرف رہائشی بستیوں میں دیکھے جا سکتے ہیں، بلکہ پہلگام سے بہنے والے نالہ لدر کے کناروں پر بھی لوگوں کی جانب سے کئی ڈمپنگ سائٹ بنا لی گئی ہے۔

نالہ لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ لدر کے آلودہ ہونے کی وجہ یہاں کے مقامی لوگ ہیں جنہوں نے اس آبی ذخیرے میں غیر معیاری چیزیں ڈال کر اسے آلودہ کر دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق ڈمپنگ سائٹ سے نہ صرف نالہ لدر کا پانی آلودہ ہوا ہے، بلکہ جس نالہ میں مچھلیوں کی بھرمار ہوتی تھی، اب اس نالہ میں گندگی اور غلاظت کی وجہ سے ایک بھی مچھلی دیکھنے کو نہیں ملتی ہے، جبکہ نالے میں گندگی ہونے کے باعث اب کُتے، گائے اور بھینس بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

وہیں مزکورہ علاقہ کے لوگ ابھی بھی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اسی نالے کا استعمال کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقیات پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی بار کوڑا اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، مگر ابھی تک محکمہ کی جانب سے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائدے نے جب یہ مسلہ محکمہ دیہی ترقیات کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر آشفین علی خان کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن کے تحت مختلف علاقوں میں جانکاری کیمپ منعقد کئے ہیں، جبکہ لوگوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا گیا کہ وہ گندگی نہ پھلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا 5 بلین سے زیادہ کووڈ ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ: نریندرمودی

آشفین علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار لوگوں سے یہ اپیل کی کہ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ لوگوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وہیں محکمہ دیہی ترقیات کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر آشفین علی خان نے یقین دلایا کہ آنے والے چند روز کے اندر سوچھ بھارت مشن کے تحت مزکورہ علاقہ میں صفائی کروائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.