ETV Bharat / state

پہلگام: سیاحوں کی آمد سے وادیٔ کشمیر میں رونق بحال

ڈاکٹر محمد حسین کا کہنا ہے کہ پہلگام میں اب سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب سیاحت سے وابستہ افراد کو خوش نظر آرہے ہیں۔

وادی میں رونق بحال
وادی میں رونق بحال
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 2:20 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران پہلگام کی خوبصورت وادیاں بھی سنسان تھیں۔ احتیاطی تدابیر کے تحت پہلگام میں بھی کرونا لاک ڈاؤن کا اثر دیکھنے کو مل رہا تھا۔ سڑکیں سنسان تھی اور خوبصورت فضائیں سیاحوں کی آمد کی منتظر تھی۔ کشمیر کے ساتھ ساتھ پہلگام میں بھی کورونا متاثرین سامنے آئے تھے لیکن ان کی تعداد دیگر جگہوں سے کافی کم تھی۔

وادی میں رونق بحال
اس حوالے سے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے وہاں پہلے ہی انتظامات کئے گئے تھے۔ آج جب کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے۔ اس دوران پہلگام میں مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تحصیلدار پہلگام ڈاکٹر محمد حسین کا کہنا ہے کہ پہلگام میں اب سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ایسے مقامی افراد جو سیاحت سے وابستہ ہیں وہ خوش نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو سیاح پہلگام میں داخل ہوتے ہیں ان کے لئے پہلگام کے انٹری پوائنٹ لنگنبل میں محکمۂ صحت عامہ کی جانب سے کووڈ ٹیسٹ کے لئے ایک سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جہاں پر مقامی اور غیر مقامی افراد اور ملحقہ علاقوں سے آئے لوگوں کے نمونے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اگر کوئی ٹیسٹ مثبت پایا جاتا ہے تو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ وہیں غیر مقامی سیاح پہلگام کے پارکوں میں لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پہلگام: سیاحوں کی آمد سے فوٹوگرافر بے حد مسرور

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غیر مقامی سیاحوں کا کہنا ہے کہ ہمیں یہاں کا ماحول دیکھ کر مسرت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ارکان خاندان کے ہمراہ یہاں کے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آنے میں تھوڑی دشواری بھی ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.