ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: میونسپل کمیٹی کے صدر کے عہدے کے لئے انتخابات - پی ڈی پی

بجبہاڑہ میونسپل کمیٹی کے صدر کی نشست کے لیے جمعہ کو ہوئے انتخابات میں ماجد خان نے 9 ووٹ حاصل کیے اور اس انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

بجبہاڑہ: میونسپل کمیٹی صدر عہدے کے لئے انتخابات منعقد

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 5:51 PM IST

جموں کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد کئی علاقوں میں حلف برداری کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کے چلتے جنوبی کشمیر کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں میونسپل کمیٹی کے لیے نو منتخب ہوئے صدر نے جمعہ کو میونسپل کمیٹی پریذیڈنٹ کے طور پر حلف لیا۔

بجبہاڑہ: میونسپل کمیٹی صدر عہدے کے لئے انتخابات منعقد

منتخب ہوئے نئے مونسپل صدر ماجد خان کو ایس ڈی ایم بجبہاڑہ نے حلف دلایا۔ اس موقع پر سابق مونسپل کمیٹی چیئرمین شاہینہ نداف، ایگزیکیوٹیو آفیسر سہیل احمد کے علاوہ تحصیل انتظامیہ کے کئی عہدیدار موجود تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایگزیکیوٹیو آفیسر سہیل احمد نے کہا کہ صدر کی نشست کے لیے پی ڈی پی کے ماجد نبی خان اور نیشنل کانفرنس کے غلام حیدر شاہ نے نامزدگی داخل کی تھی۔

مزید پڑھیں؛ نچلی عدالتوں میں ججوں کی کمی

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کل 17 ممبرز کو ووٹ ڈالنے تھے جن میں سے موقع پر پندرہ ہی حاضر تھے۔

پندرہ ممبرز میں سے ماجد نبی خان نے 9 ووٹ حاصل کئے جبکہ غلام حیدر شاہ نے 6 ووٹ حاصل کئے اور اس طرح 9 ووٹ حاصل کر کے ماجد نبی خان کو پریزیڈنٹ منتخب کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.