ETV Bharat / state

Northern Army Commander South Kashmir Visit: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی نے کیا جنوبی کشمیر کا دورہ کیا

شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی نے جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران عسکری مخالف سرگرمیوں اور آپریشنز کے دوران ہائی ٹیک آلات کے استعمال سے متعلق فوجی افسران سے معلومات حاصل کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 2:49 PM IST

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی نے کیا جنوبی کشمیر کا دورہ کیا

اننت ناگ (جموں کشمیر) : فوج کے شمالی (ناردرن) کمان کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی، نے چنار کور کمانڈر کے ہمراہ جنونی کشمیر کے پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے راشٹریہ رائیفلز بٹالین کا جائزہ لیا اور موجودہ صورتحال کے بارے میں سینئر فوجی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، جس دوران انہوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جا رہے آپریشنز کے لائحہ عمل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے آپریشنل اور سرمائی حکمت عملی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

آپریشن گراؤند کمانڈرز نے جنرل دیویدی کو عسکری مخالف آپریشنز کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ ملیٹنسی مخالف ہائی انٹنسٹی آپریشنز اور آپریشنز کے دوران ہائی ٹیک آلات کے استعمال کے بارے میں گراؤنڈ کمانڈرز نے جنرل دیویدی کو بریفنگ دی۔ آرمی کمانڈر نے کامیاب آپریشنز کے لئے فوج اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز کے درمیان آپسی تال میل کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے فوج اور جموں کشمیر پولیس کے دستوں کےساتھ ملاقات کے دوران ان کی ملیٹنسی مخالف جنگی تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر ان کو مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: Security Review Meeting in Kashmir: مشرق وسطی بحران، سرینگر فوجی ہیڈکوارٹر میں سیکورٹی جائزہ اجلاس

واضح رہے کہ فوج کی شمال کمان نے سماجی رابطہ گاہ، ایکس، پر ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور پلوامہ میں فوجی تنصیبات کا دورہ کیا اور وہاں پر سینئر افسران کے ساتھ موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.