ETV Bharat / state

آج بھی اجالے کو ترستے لوگ - بجلی کی ترسیلی لائنیں بوسیدہ

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع تکیا ماگم کے لوگ محکمہ بجلی کی عدم توجہی کا شکار ہیں۔ بجلی نہ ہونے سے یہاں کے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

آج بھی اجالے کو ترستے لوگ
آج بھی اجالے کو ترستے لوگ
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 5:38 PM IST

ضلع اننت ناگ کے تکیا ماگم کوکرناگ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ گاؤں میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائنیں بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ جبکہ مقامی علاقہ میں بجلی کے کھمبوں کا فقدان ہے۔

آج بھی اجالے کو ترستے لوگ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کا ترسیلی نظام اور کھمبے اتنے بوسیدہ ہو چکے ہیں، کہ کبھی بھی گرنے کا خطرہ ہے، جس کی وجہ سے کئی بار مقامی علاقہ میں بوسیدہ ہوئے ترسیلی نظام سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ 'موسم سرما کے ایام میں اُنہیں کئی کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہنا پڈتا ہے۔ جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

لکڑی پر بجلی کے تار، لوگوں میں تشویش

اس مشکلات کو دور کرنے کے لئے اگرچہ مقامی لوگوں نے کئی بار محکمہ بجلی کی توجہ مرکوز کرنا چاہا تاہم ان کو محکمہ بجلی کے افسران نے ہمیشہ نظر انداز کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ محکمہ بجلی کے ایگزیکیٹیو انجینیر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کو باربڈ وائر اسکیم کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ جس کے تحت تکیا ماگم کو بجلی کے حوالے سے ہر ایک چیز فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.