ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh Programme Anantnag: اننت ناگ میں ’میری ماٹی میرا دیش‘ مہم کے تحت پروگرام منعقد - میری ماٹی میرا دیش اننت ناگ

’’میری ماٹی، میرا دیش‘‘ مہم کے تحت جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں محکمہ تعلیم کے اشتراک سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

اننت ناگ میں ’میری ماٹی میرا دیش‘ مہم کے تحت پروگرام منعقد

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 3:00 PM IST

اننت ناگ میں ’میری ماٹی میرا دیش‘ مہم کے تحت پروگرام منعقد

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہنم کے تحت محکمہ تعلیم کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول مٹن ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں سی ای او، اننت ناگ، کرشن کمار بدوری کے علاوہ طلبہ کی ایک خاصی تعداد کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران، اسکول کے اساتذہ و عملہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران مقررین نے حب الوطنی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں نوجوانوں اور بچوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جبکہ سی ای او نے اساتزہ سے بچوں کو ملک کی صحیح تاریخ اور تصویر کی جانب راغب کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے میری ماٹی میرا دیش پروگرام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران تقری کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’یہ مہم ضلع بھر میں سلسلہ وار تقریبات کے ذریعے ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے غرض سے چلائی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ مہم 15 اگست کے بعد بھی جاری رہے گی جو مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہوگی۔ ضلع بھر کے پنچایت گھروں میں یادگاری تختیاں نصب کی جائیں گی جس میں ان افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوں نے قوم کی بے لوث خدمت انجام دی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Tiranga Rally in Srinagar ترنگا ریلی پر محبوبہ مفتی اور بی جے پی کے مابین سیاسی جنگ

منتظمین کے مطابق ’’اس طرح کے پروگرام ضلع بھر میں ان دنوں جاری رہیں گے۔‘‘ انہوں مزید کہا کہ ’’تعلیمی ادارے، بشمول ڈگری کالجز اور اسکول، تخلیقی مقابلوں کی میزبانی میں اہم کردار ادا کریں گے جو مضامین، ڈرائنگ، پینٹنگز، فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے ذریعے قوم کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی دیگر اضلاع کی طرح ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت مختلف تقاریب انجام دی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.