ETV Bharat / state

Mann Ki Baat Program Listening Event اننت ناگ میں من کی بات پروگرام سُننے کی تقریب

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 6:01 PM IST

ضلع اننت ناگ میں وزیراعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' سننے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ PM Modi Monthly Radio Program Mann ki Baat

Mann Ki Baat Program Listening Event
من کی بات پروگرام سُننے کی تقریب

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل ہاؤسنگ کالونی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' عوام تک پہنچانے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، اس دوران خواتین کی بڑی تعداد دیکھی گئی جنہوں نے ریڈیو کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی کو سنا۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما رفیق وانی اور مہیلا ونگ کہ رومیسا رفیق موجود رہیں۔ Mann ki Baat

من کی بات پروگرام سُننے کی تقریب

اس موقع سابقہ وزیراعظم اٹل بہار واجپائی کے یوم پیدائش کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی اور ان کے عزائم کو دہرایا گیا۔ مقررین نے اٹل بہاری واجپائی کے مشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جب واجپائی جی کا خواب پورا ہو رہا ہیں اور جس طرح کشمیری عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہیں وہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آنے والے وقت میں ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہوگی۔

رفیق وانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیراعظم کے مشن کو عملانا اور اس کو گھر گھر پہنچانے کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس، اور آج کا پروگرام اس لیے دور دراز علاقے میں منعقد کرنا تھا تاکہ لوگ خود وزیراعظم کو سنیں اور ان کی بات پر عمل پیرا ہوں۔

من کی بات میں وزیراعظم نے کیا کہا: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں کہا کہ سال 2022 بھارت کے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کا مقام حاصل کرنا، 220 کروڑ ویکسینیشن کے ناقابل یقین اعداد و شمار کو عبور کرنا، 400 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کے جادوئی اعداد و شمار کو عبور کرنا، ہر شخص کے ذریعہ خود انحصار بھارت کے عزم کو اپنانا ایک بہت بڑی مثال ہے۔Mann Ki Baat

وزیر اعظم نریندر مودی نے تاریخ کے صفحات میں سمٹنے جارہے 2022 کو بھارت کے لیے 'بہت متاثر کن اور شاندار' قرار دیتے ہوئے اتوارکو کہا کہ سال کے دوران ملک نے دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت کا درجہ حاصل کرنے، ریکارڈ برآمدات کا حصول اور کووڈ ویکسینیشن کی ایک قابل ذکر مہم سمیت معاشی-سماجی-تکنیکی شعبے میں بہت سی بڑی ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے دنیا میں بھارت کے لیے ایک خاص مقام بنا ہے اور یہ کامیابیاں بھارت کے مستقبل کے امکانات کو مضبوط کرنے والی ہیں۔

اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے چھٹے (96ویں) ایپی سوڈ میں مودی نے آج کہا، 'سال 2022 میں بھارت کے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کا مقام حاصل کرنا، 220 کروڑ ویکسینیشن کے ناقابل یقین اعداد و شمار کو عبور کرنا، 400 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کے جادوئی اعداد و شمار کو عبور کرنا، ہر شخص کے ذریعہ خود انحصار بھارت کے عزم کو اپنانا، پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا خیرمقدم ، خلا، ڈرون اور دفاعی شعبے میں بھارت کا پرچم لہرانا، ہر شعبہ میں بھارت کی کامیابیاں استقامت کی مثال ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا، 'سال 2022 واقعی بہت متاثر کن، کئی طریقوں سے حیرت انگیز رہا ہے۔ اس سال بھارت نے اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کیے اور اسی سال امرت کال کا آغاز ہوا۔ اس سال ملک نے نئی رفتار پکڑی، تمام اہل وطن نے ایک سے بڑھ کر ایک کام کیا۔ 2022 کی مختلف کامیابیوں نے آج پوری دنیا میں بھارت کے لیے ایک خاص مقام بنایا ہے۔

مودی نے کہا، 'اس سال کھیلوں کے میدان میں بھی بھارت کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ 'کامن ویلتھ گیمز ہوں یا ہماری خواتین کی ہاکی ٹیم کی جیت، ہمارے نوجوانوں نے زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ماضی کا مشاہدہ ہمیشہ ہمیں حال اور مستقبل کی تیاریوں کے لیے تحریک دیتا ہے۔ 2022 میں ملک کے لوگوں کی طاقت، ان کا تعاون، ان کا عزم، ان کی کامیابی کا دائرہ اتنا بڑھ گیا کہ 'من کی بات' میں سب کو شامل کرنا مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہا، 'سال 2022 'ایک بھارت-شریشٹھ بھارت' کے جذبے کو پھیلانے کے لیے بھی جانا جائے گا۔ ملک کے لوگوں نے بھی اتحاد اور یکجہتی کو منانے کے لیے بہت سے شاندار تقریبات کا اہتمام کیا۔ گجرات کا مادھو پور میلہ ہو، جہاں رکمنی کی شادی ، اور بھگوان کرشنا کا شمال مشرق سے تعلق کا فیسٹیول منایا جاتا ہے، یا کاشی تمل سنگم ہو، ان تہواروں نے بھی اتحاد کے کئی رنگ دکھائے۔ 2022 میں اہل وطن نے ایک اور لازوال تاریخ لکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں اگست کے مہینے میں 'ہر گھر ترنگا' مہم ناقابل فراموش ہے۔ یہ وہ لمحات تھے جب ہر ملک کے باشندے کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے۔ آزادی کے 75 سال کی اس مہم میں پورا ملک ترنگا بن گیا۔ چھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ترنگے کے ساتھ 'سیلفیاں' بھی بھیجیں۔ آزادی کا یہ امرت مہوتسو اگلے سال بھی اسی طرح جاری رہے گا – یہ امرت کال کی بنیاد کو مزید مضبوط کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.