ETV Bharat / state

Larnoo Residents Demand Road Widening: کھرٹی، لارنو کے باشندوں کا سڑک کی مرمت و کشادگی کا مطالبہ - کوکرناگ سڑک کی مرمت و کشادگی کا مطالبہ

’’خستہ حال سڑک پر مختلف مقامات پر گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں، جن میں جمع گندے پانی سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ Larnoo Residents Demand Road Widening وہیں خشک موسم میں سڑک پر اٹھنے والے گرد و غبار سے مقامی باشندے مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔‘‘

کھرٹی، لارنو کے باشندوں کا سڑک کی مرمت و کشادگی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 3:14 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے کھرٹی اور اس سے متصل علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے سے گزرنے والی رابطہ سڑک بدہاڑ سے لارنو تک کافی خستہ ہو چکی ہے، جس کے باعث گنجان آبادی کو عبور مرور میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Dilapidated Larnoo Roads irks Residents مقامی باشندوں کے مطابق سڑک تنگ ہونے کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت میں کافی پریشانی ہوتی ہے۔

کھرٹی، لارنو کے باشندوں کا سڑک کی مرمت و کشادگی کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ خستہ حال سڑک پر مختلف مقامات پر گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں، جن میں جمع گندے پانی سے مقامی باشندوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ Larnoo, Kokernag roads Dilapidatedانہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما میں سڑک پر سے اٹھنے والے گرد و غبار سے مقامی باشندے مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ وہیں بارشوں اور برف باری کے ایام میں سڑک پر چلنا پھرنا کافی دشوار ثابت ہوجاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’علاقے میں کوئی شخص بیمار ہو جاتا ہے تو مریض کو ہسپتال پہنچانے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کاہ کہ سڑک خستہ حال ہونے کے ساتھ ساتھ کافی تنگ بھی ہے جس کے باعث کسی بھی مقام پر دو گاڑیاں بیک وقت سڑک کو پار نہیں کر پاتیں، نتیجتاً علاقے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔ Larnoo Residents Demand Road Widening لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار اس مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ کے دروازے کھٹکھٹائے، تاہم آج تک مقامی لوگوں کے دیرینہ مطالبے پر محکمہ نے کوئی غور نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: Playground Turns into Lake: کوکرناگ میں کھیل کا میدان جھیل میں تبدیل

ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ نے رواں سال مذکورہ سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لیے ایک پلان تیار کیا ہے، جسے بہت جلد عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مذکورہ سڑک کی خستہ حالی کو دور کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.