اننت ناگ: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ جنگل علاقے میں جاری انکاؤنٹر کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔انہیں اس دوران گراؤنڈ کمانڈروں نے ہائی انٹنسیٹی آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔
-
OP GAROL#LtGenUpendraDwivedi #ArmyCdr, Northern Command reviewed the operational situation on the ongoing operations at #Kokernag forest area in #Anantnag. He was briefed by the ground commanders on the High Intensity Operations in which Hi-tech Equipment is being used for… pic.twitter.com/MggzlYb2Lh
— NORTHERN COMMAND - INDIAN ARMY (@NorthernComd_IA) September 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">OP GAROL#LtGenUpendraDwivedi #ArmyCdr, Northern Command reviewed the operational situation on the ongoing operations at #Kokernag forest area in #Anantnag. He was briefed by the ground commanders on the High Intensity Operations in which Hi-tech Equipment is being used for… pic.twitter.com/MggzlYb2Lh
— NORTHERN COMMAND - INDIAN ARMY (@NorthernComd_IA) September 16, 2023OP GAROL#LtGenUpendraDwivedi #ArmyCdr, Northern Command reviewed the operational situation on the ongoing operations at #Kokernag forest area in #Anantnag. He was briefed by the ground commanders on the High Intensity Operations in which Hi-tech Equipment is being used for… pic.twitter.com/MggzlYb2Lh
— NORTHERN COMMAND - INDIAN ARMY (@NorthernComd_IA) September 16, 2023
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے جنگل علاقے میں ہفتے کو مسلسل چوتھے روز بھی سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
فوج کی شمالی کمان نے ہفتے کو 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ' فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ جنگل علاقے میں جاری انکاؤنٹر کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا'۔
اس پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'انہیں گراؤنڈ کمانڈروں نے ہائی انٹینسٹی آپریشنز جن میں نگرانی اور فائر پاور ڈیلیوری کے لئے ہائی ٹیک آلات کا استعمال کیا جاتا ہے، کے بارے میں بریفنگ دی'۔
مزید پڑھیں:
- کوکرناگ تصادم آرائی چوتھے روز میں داخل
- سبکدوش پولیس اور فوجی آفیسران مضروضوں پر مبنی قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں،اے ڈی جی پی
یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد گڈول کوکرناگ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران تاک میں بیٹھے عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہمایوں بٹ، کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونک سمیت چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
(یو این آئی)