ETV Bharat / state

Kashmir Mustard Fields: سرسوں کی کھیتی کو ایگری ٹورزم کے ساتھ جوڑا جائے گا، اٹل ڈلو

جموں و کشمیر حکومت نے اگلے برس تک سرسوں کی پیداواری صلاحیت 1 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر اراضی سے بڑھا کر 2 لاکھ ہیکٹر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ Agro Tourism Kashmir

سرسوں کی کھیتی کو ایگری ٹورزم کے ساتھ جوڑا جائے گا، اٹل ڈلو

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 11:54 AM IST

سرسوں کی کھیتی کو ایگری ٹورزم کے ساتھ جوڑا جائے گا، اٹل ڈلو

اننت ناگ (جموں و کشمیر): فائنانشل کمشنر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈپارٹمنٹ، اٹل ڈلو نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت وادی کشمیر میں فروٹ کے ساتھ ساتھ سبزیوں، جدید اقسام کی گھاس اور سرسوں کی کاشتکاری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جسے ہالسٹک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید اقسام کی تازہ گھاس جیسے، برسیم کی کاشتکاری کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے، وہیں وادی میں مختلف تازہ سبزیوں کی کاشتکاری کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ٹراوٹ مچھلیوں، شہد کی پیداوار کو تقویت دی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل ہو سکے اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہتر وسائل پیدا ہو سکیں۔

مزید پڑھین: سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے سرسوں کے کھیت

ڈلو نے مزید کہا کہ سرسوں پر خاص توجہ دی گئی ہے جس سے نہ صرف اس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ آنے والے وقت میں سرسوں کو ایگری ٹورِزم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ پیداواری صلاحیت بڑھنے کے ساتھ ساتھ سیاحتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو سکے۔ اتل ڈلو نے کہا کہ سرسوں کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 1 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر تک پہنچ گئی ہے اور محکمہ کی کوشش ہے کہ اسے 2 لاکھ ہیکٹر تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگلے سیزن میں اس ہدف کو حاصل کیا جائے گا اور اسے ایگری ٹورِزم کے ساتھ جوڑنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ڈلو کے مطابق ہالسٹک ڈیولپمنٹ پروگرام کے بارے میں پنچایتی سطح پر بیداری پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.