نئی دہلی: نئی دہلی میں منعقد ایوارڈ کی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جموں و کشمیر کی حنایہ نثار کو کھیلوں کے زمرے میں پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2023 نوازا ہے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ناگم علاقہ سے تعلق رکھنے والی حنایہ نثار 4 برس کی عمر سے ہی مارشل آرٹ میں شمولیت کی تھی اور آج وہ اس مقام پر پہنچ گئی کہ وہ بحیثیت ایک کوچ وہ لڑکے اور لڑکیوں کو مارشل آرٹ کی تربیت دے رہی ہیں۔ حنایہ نثار گزشتہ سات سالوں سے 'اسکے مارشل آرٹ' کھلاڑی ہیں۔ جنہوں نے 14 برس کی عمر میں جنوبی کوریا میں سنہ 2018 میں کھلیے گئے تیسرے 'اسکے ورلڈ چیمپئن شپ' میں بھارت کی نمائندگی کی تھی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا جس کی وزیر اعظم نریندر مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں حنایہ کا ذکر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کی تھیں ۔ اس سال، پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار (پی ایم آر بی پی) نے 11 بچوں کو فن اور ثقافت میں (4)، بہادری میں (1)، اختراع میں (2)، سماجی خدمت میں (1) اور کھیلوں کے شعبوں میں (3) افراد کو ایوارڈ سے نوازا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، ان کے مستقبل کی تعمیر کے لئے کی گئی ہر کوشش ہمارے سماج اور ملک کے مستقبل کو شکل دے گی۔ہمیں ان کے محفوظ اور خوشحال بچپن اور روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔بچوں کو ایوارڈ دے کرہم قومی تعمیر میں ان کے تعاون کا اعزاز اور ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بعض ایوارڈ یافتگان نے اتنی کم عمری میں ہی اتنا بڑا حوصلہ اوربہادری دکھائی ہے کہ ان کے بارے میں جان کر نہ صرف ہمیں حیرت ہوئی ، بلکہ ہم مغلوب بھی ہوئے۔ان کی مثالیں تمام بچوں اور نوجوانوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔
دروپدی مرمو نے کہا کہ ہم ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں۔ سخت جدوجہد کے بعد ہمیں آزادی ملی ہے۔ اس لئے نئی نسل سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ لوگ آزادی کی قدروں کو پہچانیں اور ان کا تحفظ کریں۔انہوں نے بچوں کو صلاح دی کہ وہ ملک کے مفاد کے بارے میں سوچیں اور جہاں بھی موقع ملے ملک کے لئے کام کریں۔ یاد رہے کہ پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 18-5سال کی عمر کے بچوں کو 6زمروں آرٹ اور ثقافت، بہادری، اختراعات، تعلیمی، سماجی خدمت اور کھیل میں ان کی بہتری کارکردگی کے لئے دیا جارہا ہے۔ اس سال آرٹ اور ثقافت ، بہادری، اختراعات ، سماجی خدمت اور کھیل کے زمروں میں ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Sqay Martial Art Champion Hanaya Nisar اپنی دفاع کیلئے لڑکیوں کے لیے مارشل آرٹ ضروری، حنایہ نثار