ETV Bharat / state

Allegations Against President Of MC Anantnag اننت ناگ یو ایل بی صدر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کا حکم

جموں و کشمیر حکومت نے یو ایل بی، صدر اننت ناگ ہلال احمد شاہ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین انکوائری افسر جبکہ اربن لوکل باڈیز، کشمیر، کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پریزائڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ Allegations Against MC Anantnag Prez, Investigation ordered

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 7:20 PM IST

a
a

اننت ناگ: جموں و کشمیر حکومت نے میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں باضابطہ طور ایک حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) کے وائس چیئرمین حارث احمد ہانڈو کو میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے وابستہ ہلال احمد شاہ شہری بلدیاتی ادارے کے صدر ہیں۔ JK Govt Orders Investigation on Allegations against Anantnag ULB president

حکمنامہ کے مطابق، پرنسپل سیکریٹری، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، دھیرج گپتا نے جموں و کشمیر میونسپل ایکٹ-2000 کی دفعہ 26 کے تحت انکوائری کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’اصول و ضوابط کے مطابق، میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم کیا جائے گا۔‘‘Allegations Against ULB Anantnag President

ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اربن لوکل باڈیز کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق احمد، کو پریزائڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ اور انکوائری کو 15 روز کی مدت میں مکمل کرنے کو کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: MC Awantipora New President شمیمہ رینہ اونتی پورہ میونسپل کمیٹی کی صدر منتخب

میونسپل ایکٹ کی دفعہ 26 کے تحت، حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کے صدر یا نائب صدر کو اس کے اختیارات کے غلط استعمال یا اپنے فرائض انجام دینے میں مسلسل ناکامی کی بنیاد پر عہدے سے ہٹا سکتی ہے، بشرطیکہ صدر یا نائب صدر کی برطرفی کی اطلاع اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کسی افسر کے ذریعے معاملے کی مکمل جانچ نہ کی گئی ہو اور صدر یا نائب صدر کو اپنے دفاع میں بولنے کا موقع دیا گیا ہو۔

واضح رہے کہ رواں برس کی شروعات میں حکومت نے صدر میونسپل کمیٹی، اونتی پورہ، بلال احمد بٹ کو اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرنے کی بنیاد پر بر طرف کر دیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.