ETV Bharat / state

اپنی پارٹی کے کارکنوں کو انتخابات کےلیے تیار رہنے کا مشورہ

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے سلر، پہلگام علاقے میں پارٹی ورکروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی لیڈران نے کارکنان سے انتخابات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی۔

جے کے اپنی پارٹی نے کارکنان سے انتخابات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 8:26 PM IST

ضلع اننت ناگ کے سلر، پہلگام علاقے میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے پارٹی کارکنان کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران کے علاوہ مقامی کارکنان نے بھی شرکت کی۔

جے کے اپنی پارٹی نے کارکنان سے انتخابات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے جنری سکریٹر رفیع احمد نے کہا کہ نوکریوں اور زمین کا تحفظ اور ریاستی درجہ کی بحالی انکی پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

میر نے نیشنل کانفرنس (این سی) سمیت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنمائوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے وقت میں کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ الحاق کیا تھا، جس کا وہ کبھی بھی تذکرہ نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: بجبہاڑہ: پی ڈی پی یوتھ کنونشن کے انعقاد پر پابندی کے خلاف احتجاج

انہوں نے جموں و کشمیر کی سیاسی بے چینی کے حوالے سے این سی اور پی ڈی پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

میر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا بی جے پی کے ساتھ کوئی سیاسی الحاق نہیں تاہم نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم ہے اس لحاظ سے انکی پارٹی ملک کے اعلیٰ رہنمائوں کے ساتھ یہاں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ملاقات کرتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.