ETV Bharat / state

Labourer dies on Intl Labour Day: اننت ناگ میں سلیب سے گر کر مزدور ہلاک

author img

By

Published : May 2, 2023, 12:10 PM IST

عالمی یوم مزدور کے موقع پر سلیب کنسٹرکشن کے دوران ایک مقامی مزدور کی موت واقع ہو گئی۔ Laborers Falls from Slab Dies

اننت ناگ میں سلیب سے گر کر مزدور ہلاک
اننت ناگ میں سلیب سے گر کر مزدور ہلاک

ا

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عیشمقام علاقے میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر سلیب کنسٹرکشن کے دوران ایک مزدور کی سلیب سے گر کر موت واقع ہو گئی۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق متوفی عیشمقام علاقے میں روزانہ کی طرح کام پر تھا جہاں اچانک حادثاتی طور وہ سلیب کنسٹرکشن کے دوران نیچے گر گیا اور شدید زخمی ہو گیا۔ خون میں لت پت مزدور کو فوری طور پر مقامی باشندوں نے ایس ڈی ایچ (سب ڈسٹرکٹ اسپتال) سیر پہنچایا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مزید اور بہتر علاج کے لیے جی ایم سی (گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال) اننت ناگ ریفر کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔

متوفی کی شناخت بلال احمد سیری ولد قاسم سیری کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع اننت ناگ کے گاؤں، عیشمقام کا رہائشی ہے۔ بلال احمد کی میت کو دوبارہ ایس ڈی ایچ سیر میڈیکو لیگل فارمیلٹیز کے لیے پہنچایا گیا جہاں قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ ادھر، پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بلال کی میت اُس کے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ بلال کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور انہیں پُرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ بلال کے فوت ہونے کے اطلاع موصول ہوتے ہی اُن پر جیسے آسمان ٹوٹ پڑا اور اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ بلال کا محض تین سال قبل ہی نکاح ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلال کافی محنتی اور گھر میں واحد کمانے والا بندہ تھا جو مزدوری کرکے اپنے اور اہل خانہ کے لیے نان شبینہ کا بندوبست کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: چھت سے گرنے کر بڑھئی کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.