ETV Bharat / state

Senior Citizen Homes: بزرگوں کے لیے رہائش و طعام کا انتظام - 2 Senior Citizen homes inaugrated at Bijbehara

اننت ناگ کے بجبہاڑہ اور آنچیڈورہ میں دو اولڈ ایج ہوم احاطہ وقار کے نام سے افتتاح کیا گیا۔ بجبہاڑہ میں اس گھر کا افتتاح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (ADDC) اننت ناگ، بشیر احمد وانی نے کیا۔ inaugurated old age homes

بزرگوں کیلئے رہائش و طعام کا انتظام
بزرگوں کیلئے رہائش و طعام کا انتظام
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 11:50 AM IST

بزرگوں کیلئے رہائش و طعام کا انتظام

بجبہاڑہ: اننت ناگ کے بجبہاڑہ اور آنچیڈورہ میں آج دو بزرگ شہری گھروں یعنی اولڈ ایج ہوم کا افتتاح کیا گیا۔ بجبہاڑہ میں اس گھر کا افتتاح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (ADDC) اننت ناگ، بشیر احمد وانی نے کیا۔ اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بزرگ شہریوں کو آرام دہ اور باوقار زندگی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کمزور اور بے سہارا بزرگ شہری اس گھر میں داخلہ لے سکتے ہیں اور انہیں تمام بنیادی سہولیات بشمول خوراک، صحت کی دیکھ بھال وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔ ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن، بیجبہاڑہ اس گھر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

اے ڈی ڈی سی نے بزرگ شہریوں کے گھروں میں کیے گئے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور بزرگوں کی دیکھ بھال میں مصروف این جی او (NGO) اور عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس گھر میں رہنے والوں کو ہر ممکن سہولت اور ضروری صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جائے۔ ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر اسماعیل احمد نے آنچیڈورہ اننت ناگ میں ایک اور بزرگ گھر کا بھی افتتاح کیا۔ اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بزرگوں کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور یہ اقدام بزرگوں کو امید کی کرن اور باوقار زندگی کا موقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:Hike in Power Traffic بجلی فیس میں اضافہ کے باعث اوڑی میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ ہلال انسٹی ٹیوٹ کو اس کو چلانے کا کام سونپا گیا ہے اور محکمہ سماجی بہبود کے اہلکار اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کڑی نظر رکھیں گے کہ اس سہولت میں رہنے والے لوگوں کی صحیح دیکھ بھال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے 55 سال سے زیادہ عمر کےخواتین اور مردوں کے لیے 60 سال سے زائد عمر کے لوگ جو غریب اور بے سہارا ہوتے ہیں وہ اس گھر میں داخلے کے اہل ہیں۔ تقریب میں بہت سے بزرگ شہریوں نے شرکت کی جنہوں نے حکومت کے اقدامات کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارے بزرگوں کے لیے مدد گار ثابت ہونگے۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ سماجی بہبود کے ملازمین، متعلقہ این جی اوز کے نمائندوں، میڈیا برادری کے ارکان اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.