ETV Bharat / state

Azad To Kashmiri Youth: حقوق کےلیے لڑنا ہے تو گاندھی جی کے نظریات کو اپنانا چاہئے، غلام نبی آزاد - اننت ناگ میں علام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے گذشتہ رات ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر کانگریس کے سابق سینئر رہنما پیر زادہ محمد سید، محمد امین بٹ، گلزار احمد وانی کے علاوہ کئی سیاسی رہنما موجود تھے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔ Shun Guns, Follow Gandhian Way Of Resistance

اننت ناگ میں غلام نبی آزاد کا لوگوں سے خطاب

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 6:22 PM IST

اننت ناگ میں کانگریس کے سابق سرکردہ رہنما و جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں جموں و کشمیر کی ترقی ہوئی تھی اور نوجوانوں نے عسکریت کا راستہ ترک کردیا تھا۔ Shun Guns, Follow Gandhian Way Of Resistance

اننت ناگ میں غلام نبی آزاد کا لوگوں سے خطاب

غلام نبی آزاد نے گذشتہ رات ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر کانگریس کے سابق سینئر رہنما پیر زادہ محمد سید، محمد امین بٹ، گلزار احمد وانی کے علاوہ کئی سیاسی رہنما موجود تھے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔ خطاب کے دوران غلام نبی آزاد نے کہا کہ ان کے دور حکومت جموں کشمیر میں ترقی ہوئی تھی اور نوجوانوں نے عسکریت کا راستہ ترک کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سیاست داں اپنے سیاسی مفاد کے لئے آٹونامی و سیلف رول جیسے نعروں سے لوگوں کو گمراہ کیا جبکہ اس سلسلہ میں زمینی سطح پر کچھ نہیں کیا گیا، جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پھر سے عسکریت کا راستہ اپنا رہے ہیں جس سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے یہاں کے نوجوانوں کو گمراہ کرکے ان کے ہاتھ میں بندوق تھما دی۔

آزاد نے کہا کہ اپنے حقوق کے لئے لڑنا ہے تو مہاتما گاندھی کے نظریہ کو اپنا کی ضرورت ہے، بندوق سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست میں امن، ترقی، خوشحالی، کھوئے ہوئے وقار کو بلند کرنے، نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کے سلسلہ کو بند کرنے، روزگار، جموں و کشمیر کے ریاست کے درجہ کو بحال کرنے کے عہد کے پابند ہیں۔ آزاد نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 370 قطعی طور بحال نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کے کئی پہلو ہیں، ایک یہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو راضی کیا جائے جو میرے بس کی بات نہیں، دوسرا پارلیمنٹ میں انہیں اکثریت ملے، تیسرا یہ کہ سپریم کورٹ جلدی اس سلسلہ میں فیصلہ سنائے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عدالت میں 370 کی فائل دھول چاٹ رہی ہے۔ آزاد نے کہا کہ کھوکھلے وعدوں سے میں لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: Sarjan Barkati Arrested معروف عالم دین سرجان برکاتی گرفتار

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے حال ہی میں ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دفعہ 370 کا بحال ہونا ناممکن ہے، جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

غلام نبی آزاد سابق وزیراعلی جموں و کشمیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.