ETV Bharat / state

شادی کے صرف دو برس بعد آئی اے ایس جوڑا طلاق کے لیے رضا مند

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے تعلق رکھنے والی ٹینا ڈابی پہلی دلت خاتون ہے جنہوں نے یو پی ایس سی امتحانات میں ٹاپ کیا تھا ہے۔ سنہ 2018 میں انہوں نے جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے اطہر خان سے شادی کر لی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 9:41 AM IST

تفصیلات کے مطابق یو پی ایس سی امتحان 2015 میں ٹاپ کرنے والی ٹینا ڈابی اور اطہر خان نے باہمی اتفاق سے طلاق کے لیے درخواست داخل کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شادی کے دو سال بعد آئی اے ایس ٹاپرز نے طلاق کے لیے جئے پور کے ایک فیملی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔

فوٹو انسٹاگرام
فوٹو انسٹاگرام

سنہ 2015 میں یو پی ایس سی امتحان میں ٹینا ڈابی نے ملک بھر میں پہلا جبکہ اطہر خان نے دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹینا ڈابی نے اپنے نام کے ساتھ خان کا استعمال ترک کر دیا ہے اور اطہر نے انہیں انسٹا گرام پر فالو کرنا ترک کر دیا ہے۔

دونوں کے مابین لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی فار ایڈمنسٹریشن مسوری میں قربتیں بڑھی تھیں اور پھر انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔ 11 مئی 2015 کو نارتھ بلاک کے ڈپارٹمنٹ آف پرنسل اینڈ ٹریننگ کے دفتر میں دونوں ایک دوسرے سے ملے تھے۔

فوٹو انسٹاگرام
فوٹو انسٹاگرام

ٹینا نے کہا تھا کہ پہلی نظر میں پیار ہوا تھا۔ ہم صبح ملے تھے اور شام کو اطہر عامر میرے ساتھ تھا۔

دونوں کی شادی کے ملک بھر میں چرچے بھی ہوئے تھے۔ ان کی شادی کو کچھ لوگوں نے غلط قرار دیا تھا تو کچھ نے اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قرار دیا تھا۔ تاہم ڈابی نے کہا تھا کہ کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ ان کے بین مذہبی پیار کے بارے میں لوگ کیا سوچیں گے۔

فوٹو انسٹاگرام
فوٹو انسٹاگرام

ٹینا ڈابی اور اطہر خان دونوں ہی کو آئی اے ایس راجستھان کیڈر الاٹ کیا گیا تھا۔ دونوں نے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.