ETV Bharat / state

Azad Holds Convention in Anantnag مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، غلام نبی آزاد

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک پبلک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سنسنی خیز دعویٰ کیا۔ G N Azad Convention in Anantnag

مجھے مارنے کی دھمکی دی گئی:  غلام نبی آزاد

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 5:28 PM IST

اننت ناگ: کانگریس کے سابق رہنما اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے دعویٰ کیا کہ انہیں عسکریت پسندوں کی جانب سے جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایک ساتھی نے با خبر کیا کہ عسکریت پسندوں نے انہیں اس بات پر جان سے مارنے کی دھمکی دی کہ وہ وادی کا دورہ کرنے سے قبل قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال اور اور وزیر داخلہ سے ملے تھے۔ Gh Nabi Azad says he received death Threats

ضلع اننت ناگ میں پبلک کنونشن کے دوران غلام نبی آزاد کا خطاب

ان باتوں کا اظہار غلام نبی آزاد نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منعقدہ پبلک کنونشن میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزادانہ سوچ رکھتے ہیں اور وہ کسی کی غلامی کرنا نہیں جانتے۔ آزاد نے کہا کہ ’’میں خریدو فروخت کی سیاست نہیں کرتا ہوں۔‘‘ آزاد نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی انہیں اس طرح کی کئی دھمکیاں ملی ہیں لیکن وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ Gh Nabi Azad Holds Convention in South Kashmir

آزاد نے کنونشن کے دوران کہا کہ وہ اپوزیشن کے ایک بڑے سیاسی رہنما رہے ہیں۔ وہ دلی میں کسی سے بھی مل سکتے ہیں، جو ایک سیاست دان کا کام ہے۔ کسی پارٹی یا سیاسی رہنما کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ 'گندی سوچ والی سیاست کا ذہن رکھنے والے سیاست دان عسکریت پسندوں کو خبر دیتے ہیں۔' Azad in Anantnag

مزید پڑھیں: Ghulam Nabi Azad on Article 370 آرٹیکل 370 کی بحالی ممکن نہیں، غلام نبی آزاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.