ETV Bharat / state

Restaurants Sealed In Anantnag اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے چار ریستوران سیل - محکمہ امور صادرفین تازہ خبر

اننت ناگ میں محکمہ خوراک نے ان ریستوران کے خلاف کارروائی لائی جو من مانی قیمتوں میں اشیائی خوردنی فروخت کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمے کے انفورسمنٹ ٹیم نے چار ریستواران کو سیل کر دیا ہے۔Four restaurants Sealed In Anantnag For Violating norms

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 10:37 PM IST

اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے چار ریستوران سیل

اننت ناگ:محکمہ خوراک کی جانب سے اننت ناگ میں اُن ریستوران مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جو من مانی قیمتوں پر اشیائی خوردنی فروخت کرتے ہیں ۔مہم کے دوران چار ریستوران کو سیل کردیا گیا جن میں اننت ناگ کے مشہور ریستوران "کھن چن، امیگوز، دی سپونج، اور پارسا" شامل ہیں۔Four restaurants Sealed In Anantnag For Violating norms

محکمہ خوراک نے اس دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے منافع خور دکانداروں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی۔

وہیں ریستوران مالکان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ امور صارفین کی جانب سے آج تک انہیں کوئی بھی نرخ نامہ مہیا نہیں کیا گیا ہے اور وہ جن قیمتوں پر فُوڈ فروخت ہیں ہمیں اس سے زیادہ انہیں خرچہ آتا ہے، لہذا بلا جواز کارروائی کرنا ان کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

مزید پڑھیں: Inflation During Winters in kashmir مہنگائی کی مار سے عوام کا حال بے حال

اس معاملے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اینڈ سپلائز اننت ناگ مدثر احمد نے کہا کہ انہیں لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ بازاروں میں گراں فروشی کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والے کچھ ریستوران کو سیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی اور جو بھی دکاندار سبزی فروش ناجائز منافع خوری اور من مانی قیمتوں پر اشیاء ضروری فروخت کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Mutton Shops Sealed In Srinagar سرینگر میں قصابوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.