ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2024 فاروق عبداللہ نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کیلئے حکومت کی تعریف کی

امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پہلگام پہنچے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس سال حکومت نے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت کشمیر میں بہت سارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جنہوں نے نرسنگ کا کورس کیا ہے اور بے روزگار ہیں، سرکار کو چاہئے کہ اس یاترا کے دوران ان کو روزگار فراہم کریں تاکہ انہیں روزگار فراہم ہو اور ان ہسپتالوں میں بھی طبی عملے کی کمی نہ ہو۔

فاروق عبداللہ نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت کی تعریف کی

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 8:02 PM IST

فاروق عبداللہ نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت کی تعریف کی

پہلگام: یکم جولائی 2023 سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے اور یاتریوں کو ہر ممکن تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس سال حکومت نے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری سابق وزیر اعلی و پارلیمنٹ ممبر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پہلگام ننہ ون یاترا بیس کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دی۔

فاروق عبداللہ نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ اس سال حکومت کی جانب سے یاتریوں کی سہولت کے لئے ہر طرح کے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔ انکے مطابق ننہ ون یاترا بیس کیمپ میں یاتریوں کی سہولت کیلئے ہر طرح کی سہولیات رکھی گئی ہیں۔ تاہم انہوں کہا اگرچہ محکمہ صحت کی جانب سے ننہ ون بیس کیمپ میں طبی سہولیات مہیا رکھی گئی ہیں تاہم اس میں نرسز کی کمی دیکھنے کو ملی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں بہت سارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہیں جنہوں نے نرسنگ کا کورس کیا ہے اور بے روزگار ہیں، سرکار کو چاہئے کہ اس یاترا کے دوران ان کو روزگار فراہم کریں تاکہ انہیں روزگار فراہم ہو اور ان ہسپتالوں میں بھی طبی عملے کی کمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یوٹی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری بھائی چارے کی مثال دنیا بھر میں دی جاتی ہے جو امرناتھ یاترا کے دوران دیکھنے کو ملتی ہے۔ یاتریوں کے تحفظ اور سہولیات کے لیے یہاں کے مسلمان پیش پیش رہتے ہیں۔ کشمیری لوگ چندن واڑی سے گھپا تک یاتریوں کو کندھوں پر اٹھا کر شیو لینگم کے درشن کرواتے ہیں۔ یہ کشمیر کی صدیوں پُرانی روایت ہے اور آج بھی کشمیری عوام یاتریوں کے انتظار میں ہیں۔ یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں جا رہی ہے۔

وہیں فاروق عبداللہ نے بیس کیمپ سمیت دیگر ٹرانزٹ کیمپس میں یاتریوں کے لیے تمام طرح کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خوشگوار موسم کے لیے بھی دعا کی۔ فاروق کا کہنا ہے کہ کشمیر کے باشندوں نے صدیوں سے ہی یاتریوں کا استقبال کیا ہے تاہم انہوں نے گزشتہ برس بادل پھٹنے کے سبب ہوئی اموات کا تذکرہ کرتے ہوئے بہتر اور خوشگوار موسم کے لیے بھی دعا کی تاکہ یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ اور بغیر کسی حادثہ کے انجام پذیر ہو۔

واضح رہے کہ رواں برس 62 دنوں تک جاری رہنے والی امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوکر 31 اگست کو چھڑی مبارک کی روایتی پوجا پاٹ کے ساتھ ہی اختتام پزیر ہوگی۔ امرناتھ یاترا کو پر امن اور منظم طریقے سے منعقد کرنے کو یقین بنانے کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ تمام طرح کی تیاریاں کر رہی ہے، جس کے لیے تقریبا دو سو سول سروسز افسران کو یاترا کے لئے خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں یاترا کی حفاظت کے لئے پولیس، نیم فوجی دستے اور فوج نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ان کے افسران آئے روز اس ضمن میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل فاروق عبداللہ نے بال تل جاکر بھی امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کا انتطام و انصرام شری امرناتھ یاترا ٹرسٹ کرتا ہے جسکے سربراہ جموں و کشمیر کے گورنر ہوتے ہیں۔ یہ ٹرسٹ 1998 میں اسوقت معرض وجود میں آیا تھا جب جموں و کشمیر میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کی حکومت قائم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah on Yasin Malik Case یاسین ملک کیس میں فیصلہ آنے کے بعد ردعمل دیں گے، فاروق عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.