ETV Bharat / state

خشک سالی سے تباہی کے دہانے پرفصل

خشک سالی کی وجہ سے کوکر ناگ کے بیشتر علاقوں میں سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب مکئی اور دھان کی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔

خشک سالی کی وجہ سے فصل تباہی کے دہانے پر

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 5:55 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے کسان خشک سالی کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔

کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’شدید گرمی کے سبب بیشتر علاقوں میں مکئی اور دھان کی فصلیں خراب ہونے کے درپے ہے، وہیں مویشیوں کے لیے چارا دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بھی کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔‘‘

خشک سالی کی وجہ سے فصل تباہی کے دہانے پر

کسانوں کے مطابق ’’جھلسا دینے والی گرمی نے اس قدر قہر بپا کیا ہے کہ مویشیوں کے لیے گھاس بھی مشکل سے دستیاب ہو رہی ہے۔ اور کسانوں کو مویشی چروانے کے لئے میلوں کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

کسانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر گرمی کی شدت برقرار رہی تو گھاس نہ ملنے کے سبب عنقرہب ہی انہیں مویشیوں کو فروخت کرنا پڑے گا۔

کسانوں نے مزید بتایا کہ گرمیوں کے ان ایام میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث کھیت سوکھ چکے ہیں۔ سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب دھان، مکئی اور گھاس کی پنیری تباہ ہونے کے درپے ہے، جس کے باعث کسانوں کی سال بھر کی محنت رائیگاں ہو سکتی ہے۔

جنوبی کشمیر کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے کسانوں کا کہنا ہےکہ ’’یہاں کے رہائشی کھیتی باڑی پر ہی منحصر ہے، دوسرا کوئی وسیلہ روزگار نہیں۔ سرکار کو چاہئے کہ نہر یا دوسرے کسی ذریعے سے کھیتوں تک پانی پہنچایا جائے جس سے کسان کھیتی باڑی انجام دے سکیں۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’پسماندہ ہونے کے سبب ہم حکومت کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ اگرچہ یہاں آبی ذخائر موجود ہیں تاہم اُن کو بروئے کار لانے میں حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے کسانوں کو ہمیشہ بارش پر ہی منحصر رہنا پڑتا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ مرکزی و علاقائی حکومتوں کی جانب سے کسانوں کو راحت پہنچانے کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں، مختلف اسکیمیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف مقامات پر جانکاری کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ وہیں دوسری جانب کوکرنات علاقے کا دورہ کرکے وہ ساری اسکیمیں اور سرکاری دعوے سراب نظر آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.