ETV Bharat / state

Encounter in Verinag: کپرن ویری ناگ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، تین فوجی اور ایک شہری زخمی - ویری ناگ میں تصادم

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ریاشی پورہ کپرن علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ تصام میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک جب کہ ایک شہری اور تین فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فورسز کو علاقہ میں 2 سے 3 عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ Encounter in Verinag

Encounter in verinag anantnag, security forces on the job
کپرن ویری ناگ میں انکاؤنٹر شروع
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 7:35 PM IST

Updated : Jun 3, 2022, 11:09 PM IST

اننت ناگ: تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ریاشی پورہ کپرن علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔

تازہ اطلاع کے مطابق انکاؤنٹر میں تین فوجی اور ایک عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو سرینگر کے 92 ارمی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ وہیں ذرائع کے مطابق علاقے میں 2 سے 3 عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

one militant killed  3 security force and civilian injured in Encounter in verinag
کپرن ویری ناگ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، تین فوجی اور ایک شہری زخمی

ایک سینیئر پولیس افسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے تصادم جاری تھا ۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی ہے۔

پولیس، فوج کے 19 آر آر اور سی آر پی ایف نے جونہی تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔

کشمیر پولیس زون نے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دی۔ پولیس کے مطابق ریاشی پورہ کپرن گاؤں کپرن علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 3, 2022, 11:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.