ETV Bharat / state

Encounter in Bejbehara: بجبہاڑہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک - اہم خبر جموں و کشمیر پولیس

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے شیتی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت اسحاق احمد گنائی اور یاور ایوب کے طور پر ہوئی ہے۔ Encounter in Bejbehara

Encounter In bejbehara anantnag  security forces on the job
بجبہاڑہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : May 28, 2022, 6:28 PM IST

Updated : May 28, 2022, 10:28 PM IST

اننت ناگ: تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے شیتی پورہ بجبہاڑہ میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد فوج، پولیس اور ایس او جی نے شیتی پورہ علاقہ کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ تازہ اطلاع کے مطابق تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاحال علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔Encounter in Bejbehara

بجبہاڑہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

قبل ازیں سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی ہے۔ تلاشی کے دوران جونہی سکیورٹی فورسز علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کے قریب پہنچے تو انہوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد سرچ آپریشن نے انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔

کشمیر پولیس زون نے افیشل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ بجبہاڑہ کے شتی پورہ علاقے میں ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت اسحاق احمد گنائی اور یاور ایوب کے طور پر کی گئی ہے۔ Two Militants killed in Bejbehara Encounter

بجبہاڑہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بجبہاڑہ تصادم کے بارے میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سنیچر کی سہ پہر کو بجبہاڑہ کے چھیتی پورہ گاﺅں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

TWO MILITANTS KILLED IN BEJBEHARA ENCOUNTER
بجبہاڑہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی دوران وہاں پر موجود عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا۔

آئی جی نے بتایا کہ مختصر گولیوں کے تبادلے میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Last Updated : May 28, 2022, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.