اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم مرہامہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین اس وقت انکاؤنٹر شروع ہوا جب سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی۔ جوں ہی سکیورٹی فورسز کی پارٹی نے تلاشی کارروائی شروع کی تو وہاں پر چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی۔ Encounter In Bijbehara
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ فائرنگ کا تبادلہ مرہامہ کے ڈنگہ پورہ علاقے میں شروع ہوا۔ تازہ اطلاع کے مطابق علاقے میں پچھلے دو گھنٹوں سے دونوں اطراف سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ وہیں فوج کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ سکیورتٰ فروسز نے علاقہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں تاکہ چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔
قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے آفیشل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ کے کے بجبہاڑہ مرہامہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم جاری ہے۔