پہلگام، اننت ناگ: منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے ضلع اننت ناگ کے سلر، پہلگام علاقہ میں پوست (خشخاش) کے خلاف تحصیلدار سلر کی قیادت میں خصوصی مہم چلائی گئی۔ Drive Against Opium Poppy in Pahalgam محکمۂ مال سمیت ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے پوست کی کاشت کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹیم نے سلر، پہلگام علاقہ میں کئی کنال اراضی پر کی جا رہی پوست کی کاشت کو تباہ کر دیا۔
محکمۂ مال، ایکسائز اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ Drive Against Opium Poppy Cultivation in Anantnag حکام کے مطابق رواں برس جنوبی کشمیر میں سینکڑوں کنال اراضی پر کاشت کی گئی پوست کو تباہ کیا گیا۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ مہم کے دوران ملوث افراد کے خلاف ابھی تک 31 ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مہم میں مزید سرعت لائی جائے گی۔ Drive Against Poppy Cultivation اور یہ مہم لگاتار اُس وقت تب تک جاری رہے گی جب تک کہ نہ اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے عوام سے تعاون دینے کی اپیل کی ہے تاکہ سماج سے منشیات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
- مزید پڑھیں: کھلے عام منشیات کی کاشتکاری، انتظامیہ خاموش