اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں ڈی سی آفس کمپلیکس میں قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام (NTEP) کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔TB Elimination Meeting In Anantnag
ضلع میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کو پیش رفت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ٹی بی کے ضلع افسر ڈاکٹر سید فہیم عالم نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد ٹی بی سے ہونے والی اموات اور بیماری میں کمی اور انفیکشن کی منتقلی کو کم کرنا ہے۔National Tuberculosis Elimination Program
انہوں نے کہا کہ ضلع کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے بیماریوں سے متعلق آگاہی اور مرض کو جڑ سے مٹانے کے لئے حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے،وہیں مریضوں کو غذائی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: Anantnag Received Gold Award For Reducing TB Cases: ٹی بی کی روک پر اننت ناگ کو ملا سونے کا تمغہ
ٹی بی کے خاتمے کے لیے مختلف پروگراموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ڈی ٹی او نے کہا کہ ہر گھر دستک، نکشے پوشن یوجنا، پی ایم ٹی پی ٹی، پی ایم ٹی بی مکت بھارت ابھیان اور ٹی بی ہارے گا دیش جیتے گا کو ضلع میں مکمل طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔