اننت ناگ: سب ڈویژنل انتظامیہ کوکرناگ نے آج مت ہندو، گڑیدرامن اور لارنو کوکرناگ میں تقریباً آدھے درجن ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کوکرناگ نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر ریونیو، کے ڈی اے، ایم سی کوکرناگ اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیموں کے اشتراک سے ناجائز تجاوزات کو منہدم کرنے کی مہم چلائی گئی اور اس مرحلے کے دوران تقریباً آدھے درجن تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا گیا۔‘‘Demolition Drive In Larnoo Kokernag
مزید پڑھیں:Demolition Drive in Kokernag کوکرناگ میں غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کیا گیا
واضح رہے کہ ڈی سی اننت ناگ نے کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی سبھی ڈھانچوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں منہدم کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔