ETV Bharat / state

Demolition Drive Bijbehara: کاہچرائی پر تعمیر اوقاف دکانیں محکمہ دیہی ترقی کے سپرد - محکمہ مال

محکمہ مال نے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقہ میں مقامی اوقاف کمیٹی کی جانب سے مبینہ طور سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی 39دکانوں کو محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا۔Shops Handed over To RDD

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 3:00 PM IST

کاہچرائی پر تعمیر اوقاف دکانیں محکمہ دیہی ترقی کے سپرد

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں تحصیلدار نے مقامی اوقاف کمیٹی کی جانب سے مبینہ طور تعمیر کی گئی درجنوں دکانوں کو اپنی تحویل میں لیکر انہیں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی۔ تحصیلدار بجبہاڑہ کی زیر قیادت یہ کارروائی سب ضلع بجبہاڑہ کے کنلون علاقے میں انجام دی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ تحصیل بجبہاڑہ کے کنلون علاقے میں مقامی جامع مسجد کی جانب سے مبینہ طور کاہچرائی پر دکانیں تعمیر کی گئی تھیں جس کی ماہانہ کرایہ وہ اوقاف کمیٹی کو ادا کر رہے تھے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار بجبہاڑہ نے بتایا کہ ’’انہدامی کارروائی اور سرکاری اراضی سے بے دخلی کی مہم گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے، جس کے پیش نظر آج محکمہ مال کی جانب سے کنلون میں بھی کارروائی کی گئی۔‘‘

تحصیلدار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’کنولون میں 39 دکانوں - جنہیں مقامی اوقاف کمیٹی نے سرکاری اراضی پر تعمیر کیا تھا - پر محکمہ مال کی جانب سے بورڈ چسپاں کرکے انہیں سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔‘‘ تحصیلدار نے کہا کہ کنلون کے دو مقامات پر اوقاف کمیٹی کی جانب سے دکانیں تعمیر کی گئی تھیں اور ان کا کرایہ دکاندار اوقاف کمیٹی کو ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جگہ پر 33جبکہ دوسرے مقام پر 6دکانیں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی تھیں جنہیں منہدم نہ کرکے راست حکومتی کنٹرول میں لیکر ان دکانوں کو محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti on Land Eviction زمین سے بے دخلی کشمیریوں کو بے اختیار بنانے کی سازش، محبوبہ

انہوں نے کہا کہ سرکاری حکمنامے کے مطابق انہدامی کارروائی جاری ہے اور مستقبل میں بھی تب تک جاری رہے گی جب تک کہ غیر قانونی طور پر غصب کی گئی سرکاری اراضی واپس حکومتی تحویل میں نہ لی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.