اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے ،کے پی روڈ پر مرکزی ڈرینیج بلاک ہونے سے راہگیروں اور ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قصبہ اننت ناگ کا ،کے پی روڈ کافی مصروف ترین راستہ یے،جہاں سے روزانہ ضلع کے مختلف علاقوں کی جانب مسافر گاڑیوں سمیت نجی ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقام پہلگام کی جانب سیاحوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔تاہم اس سڑک پر آئے روز ڈرینیں بلاک ہو جاتی ہے،جس سے ٹریفک نظام میں خلل پڑ جاتا ہے۔Defunct Drainage System in KP Road
ڈرینیج سسٹم مفلوج ہونے سے یہاں دکانداروں سمیت راہگیروں کو بھی چلنے پھرنے میں کافی دشواری پیش آتی ہے۔معمولی بارش اور برفباری کے بعد کے پی روڈ کا مذکورہ حصہ زیر آب آجاتا ہے۔
مقامی لوگوں، دکانداروں اور ٹریفک سے وابستہ افراد نے میونسپل حکام سے ڈرینیج نظام کو فوری طور پر درست کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ آئندہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وہیں میونسپل حکام کی جانب سے ڈرین کو صاف کرنے کی کافی کوششیں کی گئیں اور بعد میں پانی کی نکاسی عمل میں لائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Water Logging In Anantnag بارش کے بعد اننت ناگ کے کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب