ڈی ڈی سی نے اننت ناگ ضلع کے دور دراز اور دیگر کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی ڈی سی نے دندیپور اور گوڈیدرامن میں عوامی دربار منعقد کئے جہاں مقامی لوگوں نے اپنے نمائندوں کے علاوہ ممتاز سول سوسائٹی اور اوقاف کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
ڈی ڈی سی کے ساتھ سی پی او، اے سی ڈی، سی ایم او ایس ڈی ایم کوکرناگ، ڈی ای پی او ، ایگزن پی ایچ ای، تحصیلدار، بی ڈی او اور بی ایم او لارنو ، ڈی پی او اور دیگر کئی محکموں کے افسران موجود تھے۔
دونوں مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو شفاف اور قابل رسائی گورننس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شکایات اور مطالبات کے فوری ازالے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی سختی سے نگرانی کریں۔ تمام پنچایتوں میں مقامی طور پر منصوبہ بند کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آر آئی اور افسران کو موجودہ سیزن میں ان کے اختتام کے لیے ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے۔
ڈی ڈی سی نے کہا کہ ضلع کے تمام مقامات پر قائم ہونے والے یوتھ کلب نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے علاوہ ان کی توانائی اور صلاحیتوں کو ترقی اور دیگر تعمیری شعبوں میں استعمال کرنے پر نمایاں اثر ڈالیں گے۔
ایف ڈی اے اور صحت اسکیموں کے نفاذ کو انقلابی اقدامات قرار دیتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کہا کہ عوام کو ان کے مکمل فوائد لینے چاہئے۔
کووڈ 19 کے بارے میں ڈی ڈی سی نے کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اور لوگوں کو ایک اور لہر کے امکان کو دور رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ویکسنیشن مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔
- مزید پڑھیں:پی ایم جے اے وائی اسکیم رجسٹریشن میں تیزی لانے کی ڈی سی کی ہدایت
اس موقع پر کئی مطالبات اٹھائے گئے۔ جن میں بالائی علاقوں کو پانی کی فراہمی کھیل کے میدانوں کی ترقی اسکولوں اور صحت کے مراکز میں عملے میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔
ڈی ڈی سی نے حقیقی شکایات کے ازالے کے لیے جگہ جگہ ہدایات جاری کئے اور یقین دلایا کہ دیگر مطالبات کو وقت کے ساتھ پورا کیا جائے گا۔
ڈی ڈی سی نے کھریٹی میں کھیل کے میدان کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کے کرکٹ کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔
انہوں نے بی ڈی او کو ہدایات جاری کیں کہ گراؤنڈ کو مزید فعال بنایا جائے اور ویلج پلان کے تحت کچھ اہم سہولیات پیدا کی جائے۔