ETV Bharat / state

DC Anantnag Inspects Yatra Base Camp: پہلگام میں یاتریوں کے بیس کیمپ کا ڈی سی نے جائزہ لیا - preprations for amarnath yatra 2022

ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج پیلگام کے نُن ونن پہلگام علاقہ کا دورہ کیا اور اگلے ماہ ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو یاترا انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کے ہدایت جاری کی۔ DC Anantnag Inspects Yatra Base Camp

dc-anantnag-inspects-amarnath-yatra-base-camp-nunwanan-pahalgam
FIRDOUS AHMAD TANTRAY
author img

By

Published : May 16, 2022, 7:59 PM IST

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے پہلگام کے نُن وان میں امرناتھ یاتریوں کے لیے قائم بیس کیمپ میں مختلف محکموں کی طرف سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنگلا نے کیمپ میں خیموں کی سہولیات کے لیے جگہ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یاتریوں کے لیے لنگر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ DC Anantnag Inspects Yatra Base Camp

FIRDOUS AHMAD TANTRAY
اس دوران انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ بیس کیمپ میں بیت الخلا کی مرمت کے کام میں تیزی لائیں۔ پہلگام کے ارد گرد خیموں کی تعمیر کے بارے میں ڈی سی نے کہا کہ مقامات کی پہلے سے نشاندہی کی جانی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کیمپوں سے خارج ہونے والے فضلہ کو معقول طریقہ سے ٹھکانے لگانے کے انتظام کے منصوبے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو جانکاری دی گئی کہ کیمپ کو اگلے ہفتے میں بجلی فراہم کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس جگہ پر واٹر آؤٹ لیٹس پہلے سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یاتریوں کے لیے نقل و حرکت کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ایس ڈی ایم پہلگام، تحصیلدار پہلگام، بی ڈی او پہلگام، جل شکتی، آر اینڈ بی اور محکمہ جنگلات کے نمائندے اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.