جموں و کشمیر: ضلع اننت ناگ کے ہانجی دانتر علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 40 بٹالین کی جانب سے سویک ایکشن پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی آبادی کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ CRPF Organised Medical Camp in Anantnag تقریب کے دوران مقامی باشندوں کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی طبی جانچ کی اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گی گئیں۔ وہیں علاقے کی خواتین کو سلائی مشین تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی مالی حالت بہتر ہو سکے۔ CRPF Distributed Sweing Machines among womenوہیں سی آر پی ایف کے جوانوں نے موک ڈرل کے ذریعے عوام کو مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں اور ایمرجنسی کے دوران لوگوں کی جان بچانے کی ترکیب سکھائی۔
اس موقع پر کمانڈنگ افسر 40 بٹالین سی آر پی ایف نے کہا کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش رہتی ہے اور نہ صرف امن و امان برقرار رکھنے میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے بلکہ سماجی کاموں میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ایسے کیمپوں کا اہتمام کرنے سے عوام اور فورسز کے مابین دوریاں ختم ہو جاتی ہیں۔
لوگوں نے اسطرح کے پروگراموں کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں بھی عوامی مفادات کے لیے اسطرح کے پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔